Xiaomi Redmi 6 and Redmi 6A announced

شومی نے ہیلیو پی 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اور ہیلیو اے 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اے متعارف کرا دئیے

Xiaomi Redmi 6 And Redmi 6A Announced

شومی نے می 8 (Mi 8) کے تین ماڈل متعارف کرانے کے بعد اپنے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ شومی نے دو نئے سمارٹ فونز ریڈ می 6 (Redmi 6) اور ریڈمی 6 اے (Redmi 6 A) متعارف کرائے ہیں۔ دونوں ہی انٹری لیول فون ہیں۔
شومی ریڈمی 6 میں18:9ایسپکٹ ریشو کا 5.45 انچ ایچ ڈی پلس (720 x 1140) آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔

اس میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس سے پہلے ریڈمی 5 میں اس نئے فون سے زیادہ گنجائش کی بیٹری تھی، جس کی گنجائش 3300 ایم اے ایچ تھی لیکن ریڈمی 6 میں بہتر چپ سیٹ اور چھوٹی سکرین کے باعث بیٹری فون کو زیادہ عرصے تک چلائےگی۔

ریڈمی 6 کو 2 میموری کنفگریشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروایس ڈی کارڈ سے میموری کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔


اس فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرہ بھی 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر بنایا گیا face unlock فیچر ہے۔ اب آپ جیسے ہی اس فون کو اٹھائیں گے، اس کی سکرین روشن ہو کر چہرہ سکین کرنے لگے گی، اس سے یہ پراسیس انتہائی آسان اور تیز رفتار ہو جائےگا۔
اس فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔
ریڈمی 6 اے کی باڈی تو سینڈرڈ ورژن جتنی ہے لیکن اس کا ہارڈ وئیر ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔اس میں 2 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ کے چار کورز سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم ہیلیو اے 22 چپ سیٹ ہے۔اس فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک ہی 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس میں انسٹال MIUI 10 کی بدولت عمومی مصنوعی ذہانت اور سافٹ وئیر فیچرز دستیاب ہیں۔ اس فون میں فنگرپرنٹ ریڈر نہیں ہے، اس لیے فیس ان لاک واحد بائیومیٹرک آپشن ہے۔

جہاں تک قیمت کا تعلق ہے تو سٹینڈرڈ 3 جی بی / 32 جی بی ریڈمی 6 کی قیمت 799 یوان یا 125 ڈالر، 4 جی بی /64 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 155 ڈالر اور ریڈمی 6 اے کی قیمت 599 یوان یا 95 ڈالر ہے۔ چین میں یہ فون 15 جون سے دستیاب ہونگے جبکہ دوسرے ممالک میں اس کی دستیابی کے متعلق بعد میں بتایا جائے گا۔۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras