Y-Brush at CES is a toothbrush that cleans your teeth in 10 seconds

صرف 10 سیکنڈ میں تمام دانتوں کو صاف کرنے والا خود کاربرش

Y-Brush At CES Is A Toothbrush That Cleans Your Teeth In 10 Seconds
اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دانتوں سے متعلق مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن  دن میں 2 بار 2 منٹ تک  دانت صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔لیکن ایک فرانسیسی کمپنی   FasTeesH  کا کہنا ہے کہ ایک نئے  برش ، Y-Brush ، سے  آپ کو ہر روز دانت صاف کرنےکے لیے صرف 10 سیکنڈ درکار ہونگے۔
اس نئے برش کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔عام برش  سے تو ہمیں ایک ایک دانت صاف کرنا پڑتا ہے لیکن Y-Brush سے ہم ایک وقت میں اوپر یا نیچے  کےتمام دانت ایک ساتھ صاف کر سکتے ہیں۔
یہ برش دیکھنے میں عام برش جیسا دکھائی نہیں دیتا۔
اس کی شکل کھیلوں کے چھوٹے ماؤتھ گارڈ کی طرح ہے۔
وائی-برش کی ٹرے میں 45 ڈگری کے زاویے سے نائیلون کے ریشے لگے ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن بھی دانت صاف کرتے ہوئے برش پکڑنے کے لیے یہ زاویہ تجویز کرتی ہے۔

(جاری ہے)


وائی-برش کے لیے چار سائزوں میں ٹرے متعارف کرائی گئیں ہیں جوبچوں سےلیکر کر بالغ افراد کےدانتوں کےمطابق ہے۔

برش ٹرے کے سامنے ایک بڑی موٹر کے ساتھ چھوٹا ہینڈل لگا ہوا ہے۔ یہ موٹر دانتوں کے صفائی کے لیے ارتعاش پیدا کرتی ہے۔ برش میں تین طرح کے ارتعاش (وائیبریشن) کی سیٹنگ ہیں۔ صارفین خود ہی ان میں سے اپنے لیے آرام دہ سیٹنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس برش کے ہینڈل اور ٹرے کی شکل انگریزی کے حرف Yسےملتی ہے، اسی وجہ سے اس برش کو وائی – برش کا نام دیا گیا ہے۔
اس برش کو استعمال کرنے کے لیے اس کی ٹرے میں ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے منہ میں جبڑے کے اوپر رکھنا پڑتا ہے۔ موٹر چلانے میں برش میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے، جس سے آپ کے جبڑے، چبانے کی طرح حرکت کرتے ہیں۔
پانچ سیکنڈ کے بعد برش کو بند کر کے اس کا رخ بدل لیں اور پھر پانچ سیکنڈ کے لیے موٹر چلا دیں۔
وائی برش کو ابھی طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں ابھی امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے اس جائزہ نہیں لیا۔
وائی-برش کی قیمت 125 ڈالر ہے۔ اس قیمت میں برش کے ساتھ ایک ہینڈل، ایک چارجنگ سٹیشن، سٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ ایپلی کیٹر ملے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras