Yahoo releases an all purpose Android app

یاہو نے تمام سروسز کے لیے ایک ہی ایپ جاری کردی

Yahoo Releases An All Purpose Android App

یاہو نے مختلف سہولیات کے لیے بہت سی ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہوئی ہیں۔ ان ایپس میں میل، سرچ، نیوز روم، موسم، فنانس اور بہت سی دوسری ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ اب یاہو نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے تمام سہولیات کی حامل ایک ہی پرسنلائزڈ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔

اس ایپلی کیشن سے صارفین پسندیدہ مقامات کے موسم، دلچسپی کی خبریں، مالیات اور کھیلوں سے متعلق معلومات جان سکتے ہیں۔
یاہو کی یہ ایپلی کیشن ان لوگوں کے لیےکافی مفید ہے جو یاہو کی دوسری ایپلی کیشنز استعمال کر رہےہیں۔
اس ایک ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد انہیں ایک سے زیادہ ایپس استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ایپلی کیشن کے انٹرفیس میں سب سے اوپر موسم کی مختصر صورتحال لکھی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ یاہو میل کا لنک ہے، لوکیشن ڈیٹا فعال ہونے کی صورت میں یہ قریبی ریسٹورنٹس اور سٹورز کے کوپنز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

یاہو فنانس سے آپ انڈیکسز اور شیئر کی معلومات جان سکتے ہیں۔ آخر میں آپ کے ستاروں کا حال لکھا ہوتا ہے۔
اگر آپ کے موبائل میں پہلے سے گوگل ایپ انسٹآل ہے یا سٹوریج کا مسئلہ ہے تو بہتر ہے اس ایپ کو انسٹال نہ کیا جائے۔ ہاں اگر آپ کےموبائل میں اتنی زیادہ سٹوریج ہے کہ اس کا استعمال ہی سمجھ میں نہیں آ رہا تو ضرور اس ایپ کو انسٹال کریں۔

اس ایپ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras