Amish Community

Amish Community

ایمِش کمیونٹی

ایمش کمیونٹی عیسائیوں کی عورتیں سکارف لیتی یا ٹوپی پہنتی، اور ایک ہی رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں۔ مرد مونچھیں منڈواتے اور داڑھی بڑھاتے ہیں۔ کوئی ایک بھی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے

Idrees Azad ادریس آزاد پیر 4 دسمبر 2017

ایمش کمیونٹی کرسچنز کی تعداد آٹھ ملین ہے اور وہ امریکہ اور یورپ میں موجود ہیں۔ مذہبی عیسائی عورتیں سکارف لیتی یا ٹوپی پہنتی، اور ایک ہی رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں۔ مرد مونچھیں منڈواتے اور داڑھی بڑھاتے ہیں۔ کوئی ایک بھی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے۔ آج بھی گدھا گاڑی اور گھوڑے اور انگاروں والی استری اور وغیرہ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔
ان کے بچے امریکہ میں صرف آٹھویں گریڈ تک سرکاری تعلیم حاصل کرنے کے پابند ہیں۔
ان کے ساتھ گورنمنٹ کا معاہدہ ہے کہ آٹھویں گریڈ کے بعد یہ ہمیشہ خود اپنے بچوں کو اپنے دینی مدرسہ کی تعلیم دیں گے۔ اور یہ دیتے بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج تک اتنی بڑی تعداد میں پرانی اقدار کے ساتھ زندہ ہیں۔
ان کے نظریات ہیں کہ جدید چیزوں کو استعمال کرنے سے خواہشات بڑھتی ہیں، خواہشات بڑھنے سے زندگی دنیاوی معاملات میں زیادہ مصروف ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دنیاوی زندگی کی مصروفیت بڑھ جانے سے خدا کی یاد سے انسان غافل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ کسی بھی نئی چیز کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ نہ ہی جدید تعلیم حاصل کرکے خود کو دنیاوی مصروفیات میں الجھا لینا چاہیے۔ علاوہ بریں ان کے افکار کا حصہ ہے کہ آسان زندگی وہی ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی سے ہمیشہ پرہیز کیا جائے۔ کثرتِ اولاد کے مذہباً قائل ہیں اور اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے لڑ جانا بھی درست مانتے ہیں۔

Amish Community is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 December 2017 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

لاہور کے مزید مضامین :