Trust Hospitals K Khilaf Muqadamat K Baad Karwai Rook Di Gaye
ٹرسٹ ہسپتالوں کیخلاف مقدمات کے بعد کارروائی روک دی گئی
فیصل آباد میں چند ماہ قبل جب صحت اور صفائی کے معاملات پر حکومت پنجاب نے نظر کرم ڈالنی شروع کی اور مختلف ہوٹلوں ،چائے اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع ہوا تو ایک مرحلے پر فیصل آباد میں ٹرسٹ ہسپتالوں کے خلاف
بدھ 9 دسمبر 2015
فیصل آباد میں چند ماہ قبل جب صحت اور صفائی کے معاملات پر حکومت پنجاب نے نظر کرم ڈالنی شروع کی اور مختلف ہوٹلوں ،چائے اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع ہوا تو ایک مرحلے پر فیصل آباد میں ٹرسٹ ہسپتالوں کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔ اس دوران فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے موقف کے مطابق چار ایسے ٹرسٹ ہسپتال سامنے آئے جنہوں نے سرکاری زمین حکومت سے عوامی رفاہ کے نام پر حاصل کی مگر وہ ہزاروں لاکھوں روپے فیس کا بوجھ مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر ڈال کر کمرشل بنیادوں پر ہسپتالوں کو چلانے میں مصروف تھے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔ اس ضمن میں سب سے پہلا کریک ڈاوٴن نیشنل ٹرسٹ ہسپتال جناح کالونی کے خلاف اسے سیل کرنے کی صورت میں سامنے آیا۔
(جاری ہے)
جس پر شہریوں میں جہاں خوشی کہ لہر دوڑی وہاں ایک واضح سوچ تھی کہ ہماری انتظامیہ، پولیس میں اتنی سکت نہیں کہ وہ دیرپا اور مستقل بنیادوں پر اس کارروائی کو جاری رکھ سکیں کیونکہ ان ہسپتالوں کو چلانے والے بہت بااثر لوگ ہیں ۔ پہلے پہل اس بات کو تسلیم نہ کیا گیا مگر وقت نے یہی ثابت کیا اور قانون کا دوہرا معیار عملاََ سامنے آگیا۔
نیشنل ٹرسٹ ہسپتال کے بعد فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی اور نورالامین مینگل اور کمشنرنسیم نواز کی سربراہی میں کارروائی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال گلستان کالونی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی المیعاد ادویات برآمد ہونے پر اس ہسپتال کا کچھ حصہ سیل کرتے ہوئے ایک مقدمے کا اندراج کیا گیا۔عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کو فیصل آباد کے معروف صنعت کار میاں محمد ادریس جو کہ اس وقت فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی ہیں وہ چلا رہے ہیں۔ اس مقدمے کے اندراج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹرسٹ ہسپتالوں کے سلسلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا مگر دوسری طرف میاں محمد ادریس نے ضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد کے تاریخی چوک گھنٹہ گھر میں پریس کانفرنس کرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔ یہ صورت حال سب کے سامنے آگئی۔ اخبارات میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی اور صنعت کاروں کے موقف پر مبنی شہ سرخیاں شائع ہونے لگیں انہوں نے شدید احتجاج کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیوں قائم نہیں کی جا رہی جس پر دلی دوراست کے مترادف بند کمرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی اور اس کمیٹی کی کارکردگی اتنی مایوس کن ہے کہ اس کی کوئی رپورٹ پھاڑ کر ٹوکری کی نذر بھی نہیں کی جاسکتی شاید جو ایسی سرکاری ردی خریدنے کے رسیاہوں وہ بھی اس پر شرما جائیں ۔یہ قانون کا ایک ایسا مظاہر ہے جس پر ڈاکٹرز کی طرف سے خاموش احتجاج جاری ہے اور شہری ایک مرتبہ پھر ٹرسٹ ہسپتالوں میں کمرشل بنیادوں پر ہونے والی قانون شکنی پر بے بس اور لا چار نظر آر ہے ہیں مگر قانون پر عملدرآمد کروانے والے محافظ اور دعویدار کہیں نظر نہیں آرہے کیونکہ ان کے ہاتھ اتنی خوبصورتی سے باندھ دئیے گے ہیں کہ بعد ازاں فیصل آباد کے ڈی سی او نور الامین مینگل سے ہی عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں ایک بلاک کی افتتاحی تقریب میں انہیں مدعو کیا گیا۔ صاف ظاہر ہے کہ وز لیکن اچانک قانون کا وہ خانہ حرکت میں آیاجو غریب اور امیر کے لیے یکساں مختلف ہے۔ اچانک وزیر اعلیٰ پنجاب کے کارخاص اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک تقریب میں پہنچ گئے جہاں سے صلح کا اعلان ہوا اور پھر اس کے بعد رانا ثناء اللہ خاں اکثر و بیشتر فیصل آباد چیمبر میں آنے جانے لاگے مگر دوسری طرف فیصل آباد کے سرکاری ڈاکٹرز جو مختلف تنظیموں میں بھی ہیں اور پرائیوٹ پریکٹس کرنے کی معاشی سکت نہیں رکھتے قانون کی مداخلت کے بعد ڈی سی او قانون کا جھنڈا سر بلند نہیں کر سکتے۔
Trust Hospitals K Khilaf Muqadamat K Baad Karwai Rook Di Gaye is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 December 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
متعلقہ عنوان :
فیصل آباد کے مزید مضامین :
میئر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ویڈیو سکینڈل کی زد میں
Mayor Faisalabad Video Scandal Ki Zad Main
فیصل آباد میں لیگی گروپوں کے مابین چیئرمین ضلع کونسل اور سٹی میئر کے امیدواروں کاالیکشن دنگل جاری!
Fsd Main leagui Groups K Darmyan Election Dangal Jari
ٹرسٹ ہسپتالوں کیخلاف مقدمات کے بعد کارروائی روک دی گئی
Trust Hospitals K Khilaf Muqadamat K Baad Karwai Rook Di Gaye
فیصل آباد میں اقتدار کی جنگ
Faisalabad Main Iqtedar Ki Jang
عبدالباسط کی سزائے موت کے خلاف انسانی حقوق کے اداروں کی اپیل
Abdul Basit Ki Sazaye Mott K Khilaf Insaani Huqooq K Idaroon Ki Appeal
فیصل آباد۔۔زاہد نذیر ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے پر تولنے لگے
Zahid Nazir Noon League K Ticket K Liye Par TOlne Lage
پارٹی تنظیموں کی جانب سے بلدیاتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں نہ بن سکیں
Party Tanzeemoon Ki Janib Se Baldiyati Umeedwaroon Ki Hatmi Fehristain Na Ban Sakeen
کریڈٹ کارڈ ، دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
Credit Card
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاور لومز انڈسٹری کیلئے حیات نو
Operation Zarb e Azab Ki Kamyabi Power Looms Industry K Liye Hayat e Nau
بلدیاتی انتخابات، ن لیگ دھڑوں میں تقسیم
Baldiyati Intekhabat N League Dharoon main Taqseem
تینوں بڑی جماعتیں دھڑے بندی کا شکار
Teenoon Bari Jamatain Dhare Bandi Ka Shikar
فیصل آباد… پولیس تبادلوں میں سیاسی مداخلت کا الزام
Faisalabad Police Tabadloon Main Siasi Mudakhalat Ka Ilzaam
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت