Barsaat Main Doba Karachi
برسات میں ڈوبا کراچی
گزشتہ دنوں جب موسمیات کے دعوؤں پرکراچی میں تیزبارش کااعلان ہواتونئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ متحرک ہوگئے جس کے بعد نالوں کی صفائی بھی ہوگئی،ان کے اچانک چھاپوں نے بلدیاتی اداروں کی نیندیں، اڑادیں اور اسی خوف میں بلدیاتی اداروں نے شہر میں پانی جمع نہیں ہونے دیا۔ مراد علی شاہ کے سڑکوں پر نکلنے کاعوام نے بھی خیر مقدم کیالیکن اس مرتبہ محکمہ موسمیات بھی سوتارہا
منگل 6 ستمبر 2016
گزشتہ دنوں جب موسمیات کے دعوؤں پرکراچی میں تیزبارش کااعلان ہواتونئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ متحرک ہوگئے جس کے بعد نالوں کی صفائی بھی ہوگئی،ان کے اچانک چھاپوں نے بلدیاتی اداروں کی نیندیں، اڑادیں اور اسی خوف میں بلدیاتی اداروں نے شہر میں پانی جمع نہیں ہونے دیا۔ مراد علی شاہ کے سڑکوں پر نکلنے کاعوام نے بھی خیر مقدم کیالیکن اس مرتبہ محکمہ موسمیات بھی سوتارہا اور تیزوتندبارش نے تین دنوں سے شہرکی حالت دگرگوں کردی۔ ہرسڑک تالاب کا منظر پیش کررہی تھی۔شاہراہ فیصل جسے انتہائی محفوظ تصور کیاجاتا ہے وہ قائدآباد سے ناتھا خان تک دریاکا منظر پیش کررہی تھی۔ بدترین ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا، کسی گاڑی کاپٹرول ختم ہوا تو کسی کی اسی این جی یہی حال دوسری سڑکوں کا بھی تھا۔
(جاری ہے)
حسب روایت کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی بند کردی لیکن پھر بھی پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔
اپنی بساط کے مطابق ہرادارے نے کام کیا لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سب کازیادہ بوجھ سنبھالا۔ میئرکراچی بننے والے وسیم اختر اور ڈپٹی میئرارشد وہرہ پرپڑی ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وسیم اختر کی رہائی ضروری ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو اسی اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہئے جس کے تحت وہ خودترقی اور صفائی کے لئے متحرک ہیں۔ انہیں وسیم اختر کو میئر کراچی کی حیثیت سے کام کرنے دینے اور اختیارات دینے کی روایت قائم کرنے کی ضروریات ہے جو نفرت وتعصب سے پاک ہو۔ کے ایم سی کو وہ تمام محکمے بھی واپس دینے کی ضرورت ہے جو اس کے پا س1979 میں تھے جس میں آکٹرائے اور سی ڈیوز بھی شامل ہیں۔ آکٹرائے اگر ممکن نہیں تو اس کا شیئر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح میونسپل یوٹیلٹی اور ٹریڈلائسنس کے شعبے بھی کے ایم سی کے پاس ہونے چاہئیں۔ میونسپل یوٹیلٹی کاشعبہ جو اس وقت کے ایم سی پر بوجھ ہے، اسے نئی حکمت عملی کے تحت آرگنائز کیاجانا چاہیے۔ میونسپل سروس محکمہ ڈی سنیٹرلائزکرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جس اسپرٹ کا مظاہرہ بارش میں کیااور مستقل کاوشوں میں مصروف ہیں، انہیں منتخب نمائندوں کے ہاتھ کراچی ہی میں نہیں تمام اداروں میں مضبوط کرنے چاہئیں۔ کراچی میگاپولیٹن سٹی ہے اسے اس کے اسٹیٹس کے مطابق تمام اختیارات ملنے چاہئیں۔ سالڈویسٹ کامحکمہ واپس کے ایم سی کے حوالے کیاجائے۔ سوشل ویلفیئر بھی کے ایم سی کا اپنا محکمہ تھا۔ اسی طرح کلچر اور سوشل ویلفیئر کے محکمے بھی واپس کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلی کاپٹر سے شاہراہ فیصل کادورہ کیا لیکن اس مرتبہ وہ سڑکوں پر اس طرح نہیں نکلے جس کی وجہ سے ادارے بھی متحرک نہیں رہے نتیجہ یہ نکلا کہ تمام سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں۔ ایڈمنسٹریٹرز نے اس لئے بھی سستی کی کہ انہیں رخصت ہوجاناتھا لیکن شہر کی خدمت منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں خواہ وہ وزیراعلیٰ ہوں یامیئر کراچی۔ مراد علی شاہ کو شہری اداروں کو مکمل بااختیار بنانا چاہیے۔ کے یم سی کو پانچ سو ارب کی اسپیشل گرانٹ وفاق اور صوبہ سے دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کے ایم سی کی 50 کروڑ کی گرانٹ بھی واپس بحال کرنے کی ضرورت ہے، میئر کی سیاسی وابستگی کو جواز بناکر شہر کو سزا نہ دی جائے بلکہ وزیراعلیٰ کو رول ماڈل بن کرکراچی کو اس کاجائز حق دینا چاہیے۔Barsaat Main Doba karachi is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 September 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
کراچی کے مزید مضامین :
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
Pakistan Navy's Role in 1965 War
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
Joint Maritime Information Coordination Center
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
Pakistan Navy inducts PNS Yarmook
سندھ کارڈ کے غبارے سے ہوانکل گئی؟
Sindh card ke ghubare se hawa nikal gayi
میئر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ
mayor Karachi ki bartarfi ka mutalba
ایلی کاٹ کون تھا؟
Allie kat kaon tha?
آئی جی پولیس کے مسئلے پر خمیازہ میگا سٹی بھگت رہا ہے
IG Police Ke Masleh Par Khamyaza Megacity Bhugat Raha Hai
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف سازش!
Wazir e Ala Murad Ali Shah K Khilaf Sazish
وزیر داخلہ کا کراچی مشن۔۔اتحاد کے لئے رابطے
Wazir e Dakhla ka Karachi Mission
کراچی کی سیاست بدل گئی
karachi ki siasat Badal Gaye
کراچی سیوریج کا نظام درہم برہم
Karachi Sewerage Ka Nizaam Darham Barhaam
کراچی کی تعمیرات حکومتی اور بلدیاتی ادارے
Karachi Ki Tameeraat
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
-
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال