Lahore Main Tijawizat K Khilaf Operation
لاہور میں تجاوزات کے خلاف مہم‘ پولیس اور تاجروں میں ٹھن گئی
ٹاؤن شپ میں پولیس اور تاجروں کے مابین اس وقت تصادم ہوگیا جب المدینہ روڈ پر تجاوزات کو گرانے کی کوشش کی گئی۔ تاجروں نے ایک آرائشی دروازہ جس پر مقدس عبارت درج تھی کو گرائے جانے پر احتجاج کو تصادم میں بدل دیا
بدھ 5 مارچ 2014
لاہور میں ان دنوں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کئے گئے جبکہ ٹاؤن شپ میں پولیس اور تاجروں کے مابین اس وقت تصادم ہوگیا جب المدینہ روڈ پر تجاوزات کو گرانے کی کوشش کی گئی۔ تاجروں نے ایک آرائشی دروازہ جس پر مقدس عبارت درج تھی کو گرائے جانے پر احتجاج کو تصادم میں بدل دیا کہا جاتا ہے تاجروں نے اسے تصادم کا بہانہ بنایا جبکہ تاجروں کا موقف ہے کہ وہ مقدس عبارت کی بے حرمتی برداشت نہ کرسکے۔ جہاں تک تجاوزات کے خلاف مہم کا تعلق ہے یہ بلا شبہ ایک درست عمل ہے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر شہر میں تجاوزات کی اجازت ہی کیوں دی جاتی ہے اگر ایک مرتبہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ اگر متعلقہ حکام کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تو شاید دوبارہ ایسی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
(جاری ہے)
ٹاؤن شپ المدینہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کا سرکاری اہلکاروں اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا۔
دریں اثراء این این ائی کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری طاقت سے جاری رہے گا اور شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات ہیں ان کو ہر صورت میں ختم کیا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل بھرپور تشہیری مہم چلائی گئی اور اخبارات میں اشتہارات دئیے گئے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کا موقع دیا گیا۔ ایسے دکاندار جنہوں نے تجاوزات کا رضا کارانہ طور پر خاتمہ نہ کیا اب انتظامیہ ان کی تجاوزات کو مسمار کررہی ہے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹاؤن شپ مدینہ مارکیٹ سے تجاوات کے خاتمہ کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ اور گاڑیاں جلانے پر مقدمرہ درج کروادیا ہے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سیدامان انور قدوائی نے کہا کہ رائے ونڈ میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کے آپریشن کے اگلے مرحلے میں آئندہ روز مین بازار اور صحن غلہ منڈی میں غیر قانونی طور پر قائم پختہ عمارتیں اور عارضی تعمیرات گرائی جائیں گی۔ ریلوے روڈ سے ماڈل بازار میں داخل ہونے والا 52فٹ چوڑا راستہ تجاوزات کی وجہ سے صرف 20فٹ رہ گیا ہے، وہاں پوری مارکیٹ غیر قانونی طور پر تعمیر ہائی ، اسسٹنٹ کمشنر سید امان انور قدوائی نے بتایا کہ رائے ونڈ میں تجاوزات کے ذمہ دار محکمہ مال کے وہ کرپٹ اہلکار بھی ہیں جنہوں نے مختلف اوقات میں سیاسی شخصیات کی سفارشوں وار رشوت کے عوض جعلی رجسٹریاں اور انتقال کروائے۔ ایسے تمام قبضے پہلی فرصت میں واگزار کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوز کنندگان رضا کارانہ طور پر تجاوزات ہٹالیں بصورت دیگر تجاوزات ہٹانے پر آنے والے اخراجات بھی ان کے ذمہ ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری بلا امتیاز آپریشن رائے ونڈ کو ماڈل سٹی بنانے تک جاری رہے گا۔
Lahore Main Tijawizat K Khilaf Operation is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 March 2014 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
لاہور کے مزید مضامین :
مقبرہ جانی خان
Maqbara Jaani Khan
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
Khamosh Saltanat
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
Ali Chaudhry Ki Digital Saltanat
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
Pakistan Navy: Tale of Seven Decades
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
Blue Economy Ke liye Samandar Ke Hawale se La-ilmi Khatm Kerne ki Zarorat
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
Jhoot Ke Nuqsanat Aur Humara Muashra
عالمی یوم ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی
World Hydrography Day
پاکستان، آفات اور الخدمت
alkhidmat
حنین ، صلاح الدین اور ہم ---ذمہ دار کون ؟
Hanain Salahuddin or hum
یوم قرارداد پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار
yom qarardad Pakistan aur sabz hilali parchmon ki bahhar
قرار داد لاہور،پس منظر و پیش منظر
qarar daad Lahore pas manzar o paish manzar
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال
-
ہندوستان کی تاریخ میں تاریخ ساز کردار اداکرنے والے ضلع جھنگ کا پس منظر اور تعارف
-
علم کی شمع روشن کرنے والے ڈاکٹر ساجد اقبال شیخ تحسین کے مستحق ہیں!!!
-
پاکستان میں شعبہ نرسنگ کی جدت ساز باہمت خاتون ،، مسز کوثر پروین ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب
-
چنیوٹ کا عمر حیات محل جو تاج محل سے مماثلت بھی رکھتا ہے