Taraqiyati Mansoobe Multan Ka Chehra Nikhar Raha Hai
ترقیاتی منصوبے …ملتان کاچہرہ نکھر رہا ہے!!
ملتان کا نیا ائرپورٹ بھی مکمل ہو چکا ہے او ر اس پر طیاروں کا اُتار اور روانہ کر کے اس کی آزمائش بھی کر لی گئی ہے جو سو فیصد کامیاب رہی۔ اس پر اب بڑے طیارے بھی اتر اور چڑھ سکیں گے
بدھ 11 مارچ 2015
وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا فروری کے اواخر میں ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے دورہ ایک بار پھر ملتوی ہو چکا ہے کہا جا را ہے کہ بار بار دورے سیکورٹی وجوہ کی بنا پر ملتوی ہو رہے ہیں۔ 200 بستر کا کِڈنی سنٹر بھی فعال ہو رہا ہے او شہباز شریف جنرل ہسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے۔ دونوں منصوبوں سے نشتر پر بوجھ کچھ نہ کچھ ضرورکم ہوگا۔کچھ عرصہ بعد طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ، جو500 بستروں کا جدید ترین ہسپتال ہو گا بھی مکمل ہو رہا ہے اس طرح منصوبے تو مکمل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ ہوتے رہیں گے مگر پیشہ ور سیاستدانوں کے نام نہاد احساسِ محرومی کا رونا بھی جاری رہے گا۔ کمشنر ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مزید کچھ تفصیلات بتائی ہیں۔
(جاری ہے)
ایک تویہ کہ میٹرو ملتان کے پلان میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔
اب نادردن بائی پاس چوک سے جوفلائی اوور اُٹھایا جائے گا وہ 12 کلومیٹر طویل ہوگا اور بی سی جی چوک پر اُترے گا جس کی وجہ سے اب 180 کی بجائے 118 کنال زمین کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح تو ڑ پھوڑ میں قابل ذکر کمی ہو جائے گی۔ میڑوبس پر 96 ہزار افراد کے روزانہ سفر کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ دوسرایہ کہ ایک پرانا منصوبہ یعنی ناردرن بائی پا س کوشجاع آباد کینال یعنی سکندری نالہ کے ساتھ ساتھ بڑھا کر شیر شاہ روڈ سے ملانے کے پُرانے منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے گا۔ یہ بہت اہم منصوبہ ہے اور اس سے بوسن روڈ پر بوجھ کچھ کم ہو جائے گا کیونکہ بوس روڈ تعمیر ہوتے ہی اندھا دھند ہاوسنگ کالونیاں بننی شروع ہو گئیں جس سے ایک دوسال کے اندر ہی یہ سڑک تنگ محسوس ہونے لگی۔ 20 کلومیٹر طویل اس سٹرک کی تعمیر پر 18 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے ۔ یہ منصوبہ ملتان ڈویژن کیلئے 51 ارب روپے کے 188 چھوٹے بڑے منصوبوں کے پیکج کا حصہ ہے جس میں بڑا منصوبہ میٹروبس کا ہے۔ ایک اور منصوبہ لاہور کی طرز پر ملتان کے گرد اگردرنگ روڈ کا بھی ہے۔ یہ بھی کافی پرانا منصوبہ ہے جس اک بیشتر حصہ ناردرن اور سدرن بائی پاسز کی شکل میں تعمیر ہو چکا ہے۔ 20 کلومیٹر کا مندرجہ بالا منصوبہ بھی اسی رنگ روڈ کا حصہ ہے چنانچہ اسے دریائے چناب کے پل کے آس پاس کہیں سدرن بائی پاس سے منسلک کر کے رنگ روڈ مکمل کر دی جائے گئی۔ ملتان کا نیا ائرپورٹ بھی مکمل ہو چکا ہے او ر اس پر طیاروں کا اُتار اور روانہ کر کے اس کی آزمائش بھی کر لی گئی ہے جو سو فیصد کامیاب رہی۔ اس پر اب بڑے طیارے بھی اتر اور چڑھ سکیں گئے۔ اس ٹرمینل پر اب بیک وقت 700 مسافروں کو ہنڈل کیا جا سکے گا اور اب ملتان ائر پورٹ پر بھی ایکسیلٹرز، کنوئربیلٹ سمیت بن الاقوامی معیار کی تمام سہولیتں فراہم ہوں گی۔ یہ منصوبہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دورکا ہے جو انہوں نے خصوصی طور پر منظور کیا تھا اور اس کا تمام ترکر یڈٹ انہی کو جاتا ہے ۔ ملتان کے نادرن اور سدرن بائی پاس کے پراجیکٹ بھی گیلانی دور کی یاد گار ہیں۔ البتہ نئے ہسپتال اور میٹروبس منصوبہ مسلم لیگ(ن) کے عطا کردہ ہیں اور ان منصوبوں سے ملتان کا چہرہ بہر حال نکھر رہا ہے۔خانیوال لودھراں ہائی وے کی طرح ملتان کی صحافی کالونی بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ملتان کے سیاستدانوں کی نظر کرم کی محتاج ہے۔ کم وبیش 7 سال پُرانا منصوبہ ہے جو صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے قلم کی جنبش سے حل ہو سکتا ہے ۔ جاوید ہاشمی او ر عبدالوحید ارائیں نے جس طرح چند روز میں اوقاف کی زمین کا تنازع حل کر لیا ہے ملتان کی صحافی کالونی کیلئے بھی آواز بلند کریں۔ خصوصاََ عبدالوحید ارائیں تو وزیر بھی ہیں اگر تھوڑی سی ذاتی دلچسپی لے لیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ضلعی انتظامیہ نے تو صرف میٹھی باتیں کی ہیں۔
Taraqiyati Mansoobe Multan Ka Chehra Nikhar Raha Hai is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 March 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
ملتان کے مزید مضامین :
ملتانی کاشی گری
multani kashi giri
10روپے والی گجک
10 rupay wali gachak
بلاول بھٹو زرداری کا مختصر دورہ ملتان
Bilawal Bhutto Zardari Ka Mukhtasir Dora Multan
این اے 148 کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال
NA148 Ki Badalti Siasi Sorat e Hall
ملتان جنوبی پنجاب کی سیاست کے میدان میں تبدیل
Multan Janoobi Punjab Ki Siyasat K Maidan Main Tabdeel
کراچی کے بعد ملتان بھی کوڑے کی آماجگاہ
Karachi K Baad Multan Bhi Kore Ki Amajagah
مخدوم جاوید ہاشمی کانیا اعلان
Javed Hashmi Ka Naya Elaan
ملتان میٹروبس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں
Multan Metro Buss Mansoba Takmeel K Akhri Marahil main
ملتان میٹرو کا خوبصورت چہرہ
Multan Metro Ka Khobsorat Chehra
یوسف رضا گیلانی اب یکسُوئی سے سیاست کر سکتے ہیں
Yousaf Raza Gillani Ab Yaksui Se Siasat Kar Sakte Hain
سونیا کی خود سوزی، خودکشی یا قتل
Sonia Ki Khudsozi
تحریک انصاف…دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر بغاوت کی کیفیت
Tehreek e Insaaf Bagawat Ki Kefiat
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت