Murree Galiyaat
مری گلیات
دلکش نظارے سہولیات ناپید۔۔۔۔۔ مری اگست کے مہینے میں سیاحوں کو یہاں آنے کا موقع نہ مل سکا جس کے بدولت یہاں کی تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے اسے معاشی قتل اور انتقامی سیاست قرار دیا
ہفتہ 29 اگست 2015
مری گلیات حسن وادیاں دلکش نظارے سیاحوں کی توجہ کے مراکز بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر حکمرانوں کے رحم وکرم پر گا ڑیوں کی پارکنگ کے بغیر ادھورے دیکھائی دے رہے ہیں جیسے ان علاقوں کا کوئی والی وارث ہی نہیں یہاں آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولتیں دی جائیں جس طرح ان علاقوں کو اپنا گھر کہلواتے ہوئے میاں صاحبان یہاں آکر آرام اور ٹھنڈی ہواؤں میں پر فضا ء سانسیں لیتے ہوئے یہاں کے محل نما اپنے بنگلوں میں کچھ دنوں کیلئے مزے داری کی زندگی گزارتے ہوئے ذہنی سکون لیتے ہیں اسی طرح عوام الناس کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔
مری اگست کے مہینے میں سیاحوں کو یہاں آنے کا موقع نہ مل سکا جس کے بدولت یہاں کی تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے اسے معاشی قتل اور انتقامی سیاست قرار دیا اور سوچی سمجی سازش کہتے ہوئے منتخب نمائندوں سے بیزار ہوتے ہوئے راستے جدا کرنے کا تہیہ کر لیا بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حیلے بہانوں سے عوام واقف ہیں لیکن بے بس ہیں۔
(جاری ہے)
حکمرانوں کی نا اہلی متحلقہ محکمے انتظامیہ کی بے حسی۔
سابق عہدادار پیپلز پارٹی سردار رجب اور حاجی لیاقت نے متحلقہ ادارے کی کارکردگی کو زیرو بتایا اور حکمرانوں سے انکوائری کا مطالبہ کیا تا کہ مال بنانے والوں کو لگام سی جا سکے اور فنڈ کا بے جا استعمال نہ ہو جی ٹی روڈ کی کارپٹنگ (ٹاقیاں ) ایسی لگاتے ہوئے اہم شاہراہ سے تبدیل پر ایسا غیر تسلی بخش کام ہوا جو بارش کے پانی کے ساتھ ہی بہتے ہوئے سڑک خراب ہو گئی۔محکمہ ہائی وے سے تبدیل ہونے والے ایک سب انجنیئر وقار کو ایس ڈی او بنا کر ترقی دے دی گئی۔(الٹی گنگاہ بہہ رہی ہے ) کوئی پوچھنے والا نہیں (اندھی نگری چوپٹ راج ) والی مثال پر عمل ہو رہا ہے موجودہ حکمران عوام کے خون پینے چوسنے والوں کا ایسا ملا حظہ کریں کہ انکے بڑے پیٹ خالی ہو سکیں جو دیکھائی نہیں دیتے اور عبرت کا مقام بنیں۔
حکومت پنجاب کے حکم پر اسسٹنٹ کمیشنر مری طاہر فاروق کی نگرانی میں ڈسڑکٹ فوڈ انسپکڑ اورسینڑی انسپکڑشاہد حسین ڈی ایچ او مری ڈاکڑاظہر عباسی اور محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ مری کے ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کی کچن کا معائنہ کیا ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد ہوٹلوں کو جومانے کئے اے سی مری اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکڑ نے تمام ہوٹل مالکان کو وارنگ دی اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صفائی اور کھانوں کے میعار کا خاص خیال رکھتے ہوئے تیار کرنے کا کہاتاکہ کئی امراض سے بچا جا سکے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے شاندار الفاظ میں اخراج تحسین پیش کیا اور چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچانے پر شکر یہ ادا کیا۔
مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کبیل کار کا گھنٹوں عارضی بند ہونے پر فوری نوٹس لیا گیا اور تحقیقات شروع ہو گئیں لیکن گلیات کی سیاحتی مقام ایوبیہ چیئر لفٹ جو کہ سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں لگی۔
وہ دور پٹھوار کے علاقوں ہزارہ سمیت کیلئے سنہری دور تھا اور ان سے عقیدت رکھنے والی عوام کے دلوں سے آج بھی انکے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔ایوبیہ چیئر لفٹ کی حالت زار۔ سیاحت کاروبار ہی نہیں بلکہ صعنت کا درجہ رکھتے ہوئے دنیا بھر میں سیاحوں کو راغب رکھنے کیلئے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں
اور موقع کی مناسبت سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس سلسلے میں ہر حکومت انتظامیہ انتہائی احساس ہوتی ہے اور کوئی بھی غلطی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی جس کے برے اثرات سیاحت کاروبار پر پڑتے ہوں۔ایوبیہ سیاحوں کا من پسند سیاحتی علاقہ ہے جہاں ہر سیاح پر فضاء مقامات اور سر سبز پہاڑی سلسلوں بینی بینی خوشبودار جڑی بوٹیوں کی خوشبوؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایوبیہ چیئر لفٹ پر بیٹھتے ہوئے سیر کرتے ہیں اور یہاں کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہوئے زر مبادلہ کے زرائع بھی ہیں اور ایوبیہ چیئر لفٹ کا سیاحتی سفر قدرت کے حسین نظاروں کو دیکھتے ہوئے شان کبیر یائی بلند و برتر کی یاد آوری کا زرائع بھی اور دین داری کا ثبب بھی ہے اور نجات کا زرئع پانے والوں کو زکراز کار کرتے ہوئے اللہ نے موقع سیر میسر کیا ہوا ہے ایوبیہ چیئر لفٹ جو سرکاری خزانے میں زر مبادلہ کے اضافے کا باعث بھی بنتی ہے اور خرابی چیئر لفٹ ایوبیہ معاشی خرابی سے کم نہیں یہاں کے عوام کے روزگار کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے ا ور متحلقہ محکمہ کی نااھلی ہے کے پی کے حکومت اور منتخب نمائندے اپنا قردار ادا کرتے ہوئے گلیات کے سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی میں دلچسبی لیں تا کہ یہاں آنے والوں کو بہتر سہولیات مل سکے اور سیاحت کو فروغ ملے۔
Murree Galiyaat is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 August 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
مری کے مزید مضامین :
مری گلیات
Murree Galiyaat
ملکہ کو ہسار مری
Malkha KOhsaar Maree
انتخابی سیاست میں جوڑ توڑاور نئے موڑ
Intekhabi Siasat Main Jor Tor
’مری‘ ہل اسٹیشن یا ریلوے اسٹیشن!!
Murree Hill Station ya Railway Station
مری کے تاریخی گرجا گھر!!
murree K Girja Ghar
بالاچ مری افغانستان میں ہے…؟
Balach Marri Afghanistan Main Hai
نواب اکبر بگٹی بزرگ سیاستدان تھے مگر انہوں نے غلط راستے کا انتخاب کیا، سینٹر محبت خان مری
Nawab Marree Interview
کیا سرداربگٹی کو مینگل اور مری سرداروں نے انتقام کا نشانہ بنایا؟
Kiya Bugti ko mengal sardaroo ne inteqam ka nishana bnaya
بالاچ مری کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا
Balach marri k gird ghera tang
ملکہ کوہسار… مری
Malka e Kohsar
نواز خیر بخش مری کا بیٹا اور بلوچستان لبریشن آرمی کا پر اسرار کردار گزین مری کیسے پکڑا گیا؟
Nawab Khair Bakash Marri Ka Beta
بالاچ مری کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا
Balach Marri K Gird Gher Tang
مری سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت