Wazir E Azam Ka Qoumi Assembly Se Khitab

Wazir E Azam Ka Qoumi Assembly Se Khitab

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب

معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ گیا۔۔۔ خیال تھا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں وضاحت کے بعد ملک میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جو بحرانی کیفیت طاری تھی اس کا خاتمہ ہو جائیگا مگر اپوزیشن نے وزیراعظم کی وضاحت کو قبول نہیں کی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا ۔ وزیراعظم کی تقریر کے جواب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے سات سوالات کے جواب میں وزیراعظم نے مزید 70 سوالات پیدا کر دئیے ہیں

جمعہ 20 مئی 2016

اسرار بخاری:
خیال تھا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں وضاحت کے بعد ملک میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جو بحرانی کیفیت طاری تھی اس کا خاتمہ ہو جائیگا مگر اپوزیشن نے وزیراعظم کی وضاحت کو قبول نہیں کی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا ۔ وزیراعظم کی تقریر کے جواب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے سات سوالات کے جواب میں وزیراعظم نے مزید 70 سوالات پیدا کر دئیے ہیں اس کے بعد وہ اپنی نشست چھوڑ کر ایوان سے باہر جانے لگے تو پیپلز پارٹی کے ارکان بھی اٹھ گئے اور ساتھی ہی مران خان اور تحریک انصاف کے ارکان بھی باہر چلے گے جبکہ خورشید شاہ کے بعد سپیکر نے عمران خان کو خطاب کا موقع دیا تھا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان سے قبل 80 سال سے کاروبار کی تفصیلات اتفاق فیکٹری قومی تحویل میں لینے، مشرف کے دور میں ہونے والی زیادتیوں اور جلاوطنی کی تفصیلات کا ذکرکیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے وزیراعظم کے اس دعویٰ کوتسلیم کرنے سے انکار کر دیا لندن کے فلیٹس جدہ میں قائم سٹیل مل 2005 میں فروخت کر کے خریدے گے جبکہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں پہلا فلیٹ 1993 میں دوسرا 1995 میں تیسرا 1996 میں چوتھا 1998 اس کے بعد پانچواں 2004 میں خریدا گیا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز دو آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں ۔ وزیراعظم نے 2011 میں اپنے ڈیکلریشن میں مریم نواز کو زیر کفالت ظاہر کیا اور 2کروڑ 40 لاکھ روپے گفٹ کئے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم نے 1981 سے 1993 تک اپنی ماہانہ آمدنی 22ہزار 6سو ظاہر کی ہے اور پوری مدت میں کل 80 ہزار ٹیکس دیا ایسی صورت میں بیٹی کو اتنی رقم کسے گفٹ کی گئی وزیرواعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں شریف نے دوبئی میں سٹیل مل قائم کی جسے 80 کی دہائی میں فروخت کیا گیا اس سرمایہ سے جدہ میں سٹیل مل لگائی گئی جسے 2005 میں فروخت کر کے لندن میں فلیٹس خریدے گے یہ سوال بے محل نہیں ہے کہ اس مدت میں یہ رقم کہاں رہی دوبئی کے کس بینک میں رہی یا پاکستان لا کر جدہ لئے جائی گئی جبکہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پیسہ بھی پاکستان سے باہرنہیں گیا ۔
وزیراعظم نے اپنے کاروبار ٹیکس کی ادائیگی اورلندن کے فلیٹس وغیرہ کے حوالے سے ثبوت کے طور پر بعض وستاویزات کا ایوان میں ذکر کیا اور یہ دستاویزات اورتصاویر سپیکر کو پیش کیں تاہم انہوں نے سپپکر سے درخواست کی کہ وہ اپوزیشن کی مشاورت سے ایک کمیٹی بنائیں جو احتساب کا ایسا نظام تیار کرے اور اس سلسے میں احتساب کے موجودہ نظام کی کمزریوں کو مد نظر رکھے تاکہ بدعنوانی کرنے والوں کا تعین کیا جائے کمیٹی کو ان کے بیان کی تفصیل اور شواہد بھی فراہم کر دئیے جائیں گے یہ واحد نکتہ ہے جسے اپوزیشن نے مسترد نہیں کیا اور منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں یہ سطور شائع ہو چکی ہوں گی اپوزیشن کا اس حوالے سے مثبت یا منفی رد عمل سامنے آچکا ہوگاتاہم اندازہ یہی ہے اپویشن کمیٹی کی تجویز کو مشروط طور پر قبول کرے گی ایک شرط یہ ہو سکتی ہے کہ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی مساوی نمائندگی ہو ۔
حکومت اکثیریتی پارٹی ہونے کے ناطے آیا زیادہ نمائندگی کا مطالبہ نہ کرے البتہ یہ بات بھی مد نظر رہے کہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی اس کمیٹی میں نمائندگی ملے گی اس طرح یہ حکومت اور اپوزیشن کو ون اور ون پوزیشن حاص نہیں ہو گئی فوری طور پر تو یہ لگتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی پارلیمنٹ سے نکل کر سڑک پر آگئی ہے یہ حکومت ہی نہیں اپوزیشن کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
کیونکہ ایسی صورتحال جمہوریت اور جمہوری نظام کے لیے خطرے کی واضح گھنٹی ہے اس لیے ضروری ہے کہ دونوں جانب سے سیاسی تدبر اور جمہوری روئیے کا مظاہرہ کیا جائے۔ اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کا طرز عمل غیر جمہوری اور فرار کے مترداف قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا ک اپوزیشن کے پاس وزیراعظم کی جانب سے دئیے بیان کا کوئی جواب نہیں تھا اس لیے راہ فرار اختیار کی۔

Wazir e Azam ka Qoumi Assembly Se Khitab is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 May 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

میانوالی کے مزید مضامین :