Lafz Ka Bojh

Lafz Ka Bojh

لفظ کا بوجھ

لفظ کے پیچھے مقصد واضح نہ ہو تو وہ کاغذ اور وقت کا ضیاع ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید پیر 20 نومبر 2017

لفظ کے پیچھے مقصد واضح نہ ہو، مقصد کے پیچھے اخلاص مخفی نہ ہو، اخلاص کے پیچھے کوئی ذات نہ ہو تو لفظ ساعتوں اور سماعتوں پر ایک بوجھ ہے۔ اخلاص کی محراب میں کھڑا ہونے والا قبلہ رو ہوگا۔ اپنی غرض کو قبلہ بنانے والا محراب و منبر سے نکل جائے گا۔ مدعائے عبارت واضح نہ ہو تو لفظ کاغذ اور وقت کا ضیاع ہے۔

(جاری ہے)

مدعا شہرت ہو تو لفظ ایک عبرت نامہ ہے۔ تمنا دولت ہو تو لفظ ایک بیوپار ہے۔ لفظ کے داؤ پیچ اور گھن گرج دکھانے والا دراصل ایک بازیگر شعبدہ باز ہے۔ واعظِ خوش گفتار ہو، قلم کا شہسوار ہو، یا میدانِ سیاست کا کوئی خوش رفتار۔۔۔۔۔ لفظ بیچ کر کھانے والا "اشترو بہ ثمناً قلیلاً" کے زمرے میں ہے۔ لفظ بیچنے والا لفظ سے پہلے ضمیر بیچ چکا ہوتا ہے!!

Lafz ka bojh is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

لاہور کے مزید مضامین :