Waqt, Wajood Aor Wasael

Waqt, Wajood Aor Wasael

وقت، وجود اور وسائل

وقت، وجود اور وسائل کا ضیاع ہی درحقیقت زیاں ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید جمعہ 27 اکتوبر 2017

وقت، وجود اور وسائل کا ضیاع ہی درحقیقت زیاں ہے۔ وجود اور وسائل کے ساتھ وقت کا پیوند اس زیاں کو گھمبیر تر کر دیتا ہے۔  ہمارے پاس موجود تمام نعمتیں انہی تین پٹیوں میں بٹی ہوئی ہیں۔ وجود اور وسائل پر وقت حاکم ہے۔ وقت کی بیلٹ رک جائے تو باقی نعمتیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔ وجود اور وسائل گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں۔۔۔۔ وقت صرف گھٹنے کیلئے بڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

وجود اور وسائل کا پیمانہ اور اندازہ قائم کیا جا سکتا ہے لیکن باقی رہ جانے والے ممکنہ وقت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ وقت مقداری اور معیاری دونوں کیفیتیں رکھتا ہے۔ وقت بچا لیا جائے تو وجود اور وسائل ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ وقت منکرات میں ضائع ہوتا ہے اور اَوامر کی تعمیل اور اَمر کی تکمیل میں صرف کرنے سے بچ جاتا ہے۔ زیاں اگر احساسِ زیاں میں بدل جائے تو زیاں رک جاتا ہے۔

Waqt, wajood aor wasael is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 October 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

لاہور کے مزید مضامین :