Zavia E Fikr O Nazar

Zavia E Fikr O Nazar

زاویہِ فکر و نظر

تسلیم مکمل ہوتی ہے، تشکیک ہمیشہ ادھوری رہتی ہے!! سجدہِ شکر ہی سجدہِ کامل ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید جمعرات 2 نومبر 2017

فکر نظر کا جام بھرتی ہے۔۔۔۔۔۔ اور نظر عمل کی صورت گری کرتی ہے۔ اگر فکر میں فتور آ جائے تو نظر میں غرور آ جاتا ہے۔۔۔۔۔ غرور زدہ نظر خود کو بڑا اور سچا دیکھتی  ہے اور دوسروں کو چھوٹا اور جھوٹا!! یہ اندازِ فکر و نظر ایسی تخریب کاری ہے جو باطن میں نمودار ہوتی ہے اور ظاہر میں فساد کی صورت میں پھیل جاتی ہے۔ اپنی فکر کی خبر لینی چاہیے۔۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

پہلے فکر بگڑتا ہے، پھر دہن بگڑتا ہے۔ شکر ایک اندازِ نظر ہے۔۔۔۔۔ اور گلہ شکوہ ایک اور اندازِ نظر! گلہ شکوہ کرنے والا نامکمل بات کرتا ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ یقین سے محروم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس شکر کے فکری زاویے مکمل ہوتے ہیں۔ شکر۔۔۔۔ یقین اور تسلیم کا عکاس ہوتا ہے۔ تسلیم مکمل ہوتی ہے، تشکیک ہمیشہ ادھوری رہتی ہے!! سجدہِ شکر ہی سجدہِ کامل ہے۔

Zavia e fikr o nazar is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

لاہور کے مزید مضامین :