Deer Ayeed Durust Ayeed
دیر آئید درست آئید
ہفتہ 23 مئی 2015
(جاری ہے)
ہمیں یاد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے وزیر داخلہ رحمان ملک متعدد بار بلوچستان میں بھارتی ایجنسی ”را“کی مداخلت کے حوالے سے اظہار کر چکے ہیں اسی طرح سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی برملہ اظہار کیا کہ ان کے پاس پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ اس کے برعکس پاکستان میں تیسری بار وزیر اعظم بننے والے میاں محمد نواز شریف اپنی پہلی تقریر میں کہتے ہیں کہ عوام نے انہیں بھارت سے دوستی کا مینڈٹ دیاہے ۔ خرد کی گتھیاں مزید الجھتی جاتی ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت حقیقی معاملات اور مسائل سے اسقدر نابلد ہے کہ وہ ملک جو پاکستان کی سلامتی کا کھلا دشمن بنا بیٹھا ہے ہم اس کی دوستی میں دیدہ دل فرش راہ بنے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح کراچی کے معاملات میں سیاسی قیادت نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کراچی کو قاتلوں اور بھتہ خوروں کے حوالے کیے رکھا ۔ جنرل پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے ساتھ جو دشمنی کی ہے ایم کیو ایم کو اس کا ادراک حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایم کیو ایم مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ بن چکی تھی اور کراچی سے باہر نکل کر دیگر صوبوں میں بھی اپنا اثر رسوخ قائم کرنے جارہی تھی ۔اس کی واضح مثال ایم کیو ایم کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک سیٹ حاصل کرنا تھا ۔ پنجاب کے اکثر اضلاع میں ایم کیو ایم کے دفاتر قائم ہو چکے تھے ۔ پھر نجانے جنرل پرویز مشرف کو کیا سوجھی کے جنرل صاحب نے ایم کیو ایم کو 12مئی کے روز کراچی میں قتل و غارت بپا کرنے کی ترغیب دی ۔ عقل سے عاری ایم کیو ایم کے قیادت نے اس مشورے کے سامنے سر تسلیم خم کیا اور یہ فراموش کر بیٹھی کہ فوجی حکومتوں کو بلآخر رخصت ہونا ہوتا ہے ۔ جیسے ہی کراچی میں 12مئی کے روز قیامت صغریٰ بپا ہوئی فوراََ ہی ایم کیو ایم سمٹ کر واپس کراچی تک محدود ہوگئی ۔ ملک بھر میں پھیلے ہوئے دفاتر کا نیٹ ورک ختم ہوگیا اور ایم کیو ایم پھر سے کراچی کی جماعت بن گئی ۔ جب ایم کیو ایم کو یہ یقین ہوگیا کہ اب وہ کوشش کے باوجود بھی کراچی سے باہر نہیں نکل سکے گی تو انہوں نے ایک بار پھر نوے کی دہائی والا طرز عمل اختیار کیا اور خوف کی سیاست کو ترجیح دی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایم کیو ایم کی سرگرمیوں سے صرف نظر کیا اور ”مفاہمت“کی سیاست کو”فروغ“دیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر داخلہ ذولفقار مرزا سر پر قرآن رکھ کر کہتے رہے کہ ایم کیو ایم غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے باوجود صوبائی یا وفاقی حکومت نے کسی نوع کا کوئی نوٹس نہ لیا ۔ممکن ہے موجودہ حکومت بھی ایم کیو ایم کی گرفت نہ کرتی یا ایم کیو ایم کی سرگرمیوں کو نظرا نداز رکھتی مگر شو مئی قسمت کے سانحہ پشاور وقو ع پذیر ہوگیا ۔ واقفان حال کے مطابق سانحہ پشاور ہی وہ واقعہ تھا جس کے بعد پاکستان کے عسکری اداروں نے طے کر لیا تھا کہ اب پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔
سلام ہو پاکستان کے عسکری اداروں پر جنہوں نے سیاسی مصلحتوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بلا امتیاز کاروائیاں کیں اور وطن دشمن عناصر کی سرکوبی کی ۔ یہ سارا کریڈٹ پاکستان کے عسکری اداروں کو جاتا ہے جنہوں نے کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی ایجنسی”را“کی کاروائیوں کے آگے بند باندھنے کا فیصلہ کیااور پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کی بیخ کنی کیلئے میدان میں آنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔ مکرر عرض ہے کہ جو کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا وہ آج ہو رہا ہے تاہم اس بابت تسلی ہے کہ اب پاکستان کی سلامتی کیلئے کی جانے والی کوششیں یقینا ثمر بار ہونگی ۔ ضرورت اس امر کی ہے پاکستان کی سکیورٹی فورسز اسی انداز سے بلاتفریق دہشت گردوں کے خاتمہ تک یہ جنگ جاری رکھیں تاکہ سیاسی قیادت کے غلط فیصلوں کے نتیجے میں بپا ہونے والی شورش اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہو سکے .آخر میں محض یہ کہنا چاہوں گی پاک فوج کو اس اہم مسئلے کی جانب بہت دیر پہلے ہی فیصلہ کر لینا چاہئے تھاتاہم پھر بھی ”دیر آئید درست آئید “
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Urdu Column Deer Ayeed Durust Ayeed Column By Maryam Tahir, the column was published on 23 May 2015. Maryam Tahir has written 2 columns on Urdu Point. Read all columns written by Maryam Tahir on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
دیر کے مزید کالمز :
دیر آئید درست آئید (مریم طاہر)
Deer Ayeed Durust Ayeed
عالمی اسلامی فوج کا قیام،اب کیا دیر ہے ؟؟؟(قاسم علی)
Aalmi Islami Fouj Ka Qayyam
کہیں دیر نہ ہو جائے(پروفیسر مظہر)
Kahin Deer Na HO Jaye
ساڈی واری آن دِیو(پروفیسر رفعت مظہر)
Saadi Wari Aan Deo
فیصلہ میں دیر کی وجہ؟(اشفاق رحمانی)
Faisla Main Deer Ki Waja
میاں صاحب! دیر کس بات کی!!!(فرخ شہباز وڑائچ)
Mian Sahab Deer Kis Baat Ki?
پاکستان روس تعلقات۔۔۔دیر آید درست آید(سید شاہد عباس)
Pak Russia Taluqat
دیکھنا کہیں دیر نہ ہو جائے(یونس مجاز)
Dekhna Kahin Deer Na HO Jaye
پھر دیر ہو چکی ہے(ایس نیئر)
Phir Deer Ho Chuki Hai
بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے(عبدالرحیم انجان)
Buhat Deer Karni MeherbaaN Aate Aate
کہیں جاگتے جاگتے دیر نہ ہو جائے(مشتاق احمد قریشی)
Kahin Jagte Jagte Deer Na Ho Jaye
کہیں دیر نہ ہو جائے۔۔۔۔۔!(صدف اکبانی)
Kahin Deer Na Ho Jaye
دیر سے متعلقہ
پاکستان کے کالمز
-
رابطہ پلوں کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
(ناصرعالم)
-
سوات میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کے لئے وبال جان
(ناصرعالم)
-
پسرور کے قابل فخر سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم کا خصوصی اعزاز
(محمد صہیب فاروق)
-
ایک نہیں بہت سی بلڈنگیں گرنے کو ہیں
(سید عارف مصطفیٰ)
-
سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا؟
(ناصرعالم)
-
ترقیاتی منصوبوں کا رخ ادھر بھی ہونا چاہیے
(فیاض محمود خان)
-
صحت سہولیات کیلئے ترستے عوام۔۔۔؟؟
(ناصرعالم)
-
سوات میں بدترین مہنگائی اور عوام کی دہائی
(ناصرعالم)