Yeh Kaise Loog Hain
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا
اتوار 16 نومبر 2014
(جاری ہے)
قائد نے اس وقت فرمایا تھا ”اکبر نے غیر مسلموں کے ساتھ جس تحمل اور حسن سلوک کا مظاہرہ کیا تھا وہ کوئی نئی چیز نہ تھی، اس کی بنیاد آج سے 1300ء سال قبل ہمارے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ صرف الفاظ سے نہیں بلکہ مفتوح ہونے والے یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ ان کے مذہب اور عقیدے کے بارے میں انتہائی احترام اور رواداری کے عملی رویے سے ڈال چکے تھے۔
یہ حضرت عمر فاروق کا دربار ہے رئیس خوزستان (ایران) ہرمز‘ دربار فاروقی میں قید ہوکر آیا ہے دربار میں سکوت کا عالم ہے،ہرمز کون ہے جس نے بہت سے مسلمان افسروں کو شہید کیا ہے‘ قتل کا مصمم ارادہ ہے‘ اچانک قیدی پانی مانگتا ہے اور پانی پینے تک کی امان طلب کرتا ہے‘ امان دی جاتی ہے لیکن وہ پانی نہیں پیتا‘ رکھ دیتا ہے یا پھینک دیتا ہے‘ حاضرین حیران رہ جاتے ہیں‘ اگر کوئی اور ہوتا تو دشمن کی اس حرکت سے اور طیش میں آجاتا‘ لیکن نہیں نہیں یہ فاروق اعظم ہیں جن کی بہادری کے چرچے،جن کے رعب سے دنیا کانپتی ہے،خلیفہ وقت اپنا ہاتھ روک لیتے ہیں۔ عہدوپیماں کی اس پاسداری کو دیکھ کر ہرمز حیران رہ گیا اور اسی وقت مسلمان ہوگیا۔
شام میں ایک دفعہ ضرورت پیش آئی کہ ساری مسلمان فوجیں ایک جگہ جمع ہوجائیں اور جن شہروں پر انہوں نے قبضہ کررکھاہے انہیں خالی کردیں ۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے حکم کے مطابق مسلمانوں نے یہ شہر خالی کرتے وقت وہ تمام رقم غیر مسلموں کو واپس کردی جو انہوں نے ان سے جزیہ کے طور پر وصول کی تھی ۔ کیونکہ اب وہ ان کی حفاظت نہیں کرسکتے تھے اور جزیہ ان کی حفاظت کے بدلے ہی میں لیا جاتاتھا۔ اس سلوک کاان لوگوں پر ایسا اثر ہوا کہ وہ دعائیں کرتے تھے ”خدایا مسلمانوں کو پھر واپس لا۔“
شام فتح ہوا تو اسلامی حکومت نے حکم جاری کیاکہ عیسائی لوگ مسلمانوں کی نماز کے وقت ناقوس نہ بجایا کریں اور نہ وہ عام گزرگاہوں میں صلیب نکالا کریں۔ یہ حکم جاری کرنے کامقصد یہ تھاکہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فساد نہ ہوجائے۔ اس حکم کے جاری ہونے کے بعد عیسائیوں نے اپنے چند نمائندے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ درخواست کرنے کے لیے بھیجے کہ عیسائیوں کو سال میں کم ازکم ایک مرتبہ اپنی عید کے دن صلیب نکالنے کی اجازت دی جائے ۔ (یہ صلیب وہ بڑی دھوم دھام کے ساتھ جلوس بنا کر نکلا کرتے تھے۔ ) حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے ان کی درخواست خوشی کے ساتھ منظور کرلی۔ اس کانتیجہ یہ ہواکہ عیسائی اسلامی حکومت کے خیر خواہ بن گئے۔حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ غیر مسلموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے تھے ان کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ ان لوگوں کے دل جیت لیے جائیں تاکہ وہ اللہ کا سچا دین اسلام قبول کرلیں۔ایک طرف اسلام کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں اقلیتوں نے مسلمانوں کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر دین اسلام اختیار کیا دوسری طرف ہم بادامی باغ میں چند لوگوں کے قبیح عمل کی سزا 200 گھروں کو جلا کر دیتے ہیں۔آپ کوٹ رادھا کشن کا واقعہ دیکھ لیں کیسے زندہ جوڑے کو زندہ جلا دیا جاتا ہے۔مجھے شمع کا چہرہ یاد آیا ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے اس کے پیٹ پر ٹھڈے مارے ،کیا وہ کسی کی بیٹی ،کسی کی بہن نہیں تھی۔۔؟کونسا دین آپ کو اس درندگی کا سبق دیتا ہے۔۔؟وہ کونسے حیوان نما انسان تھے ۔۔؟ایسا وحشیانہ سلوک کوئی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔ کیسی بے دردی سے دونوں میاں بیوی کو زندہ جلادیاگیا۔میں اس سانحے کا ذمہ دار جہالت کو سمجھتا ہوں یہ علم ہی ہے جو حیوان کو انسان بناتا ہے ۔کاش کہ ہمارے علماء کراماب بھی آگے بڑھیں،کاش کہ میڈیاریٹنگ کے چکر سے نکل کر اپنا کردار ادا کرے۔کاش کہ آئندہ ایسی درندگی سننے میں نہ آئے۔ ۔تنزلیوں کی دلدل مزید گہری ہوتی جارہی ہے،مگر ہمیں احساس نہیں۔۔استاد محترم عباس تابش یاد آئے ،فرماتے ہیں ۔۔
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Urdu Column Yeh Kaise Loog Hain Column By Farrukh Shahbaz Warraich, the column was published on 16 November 2014. Farrukh Shahbaz Warraich has written 164 columns on Urdu Point. Read all columns written by Farrukh Shahbaz Warraich on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
فیصل آباد کے مزید کالمز :
کیونکہ ہم اکثریت ہیں(جاہد احمد)
Kiyon K Hum Aksiryat Hain
اقلیت بھی پاکستان کے شہری ہیں(نیئر صدف)
Aqliyat Bhi Pakistan K Shehry Hain
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا(فرخ شہباز وڑائچ)
Yeh Kaise Loog Hain
میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو(عبدالماجد ملک)
Mere Watan Ki Siasat Ka Haal Matt Pocho
گدھا ٹرانسپورٹ سروس(ندیم تابانی)
Gadha Transport Service
اُمیدِ بہار رکھ(پروفیسر رفعت مظہر)
Umeed E Bahar Rkh
سمندری یا مقبولیت کا سونامی؟(عبدالرحیم انجان)
Samundari Ya Maqboliyat Ka Tsunami
فیصل آباد کی سیاسی صورتحال اور سیاستدانوں کے عوام دشمن فیصلے!(سید ذکر اللہ حسنی)
Faisalabad Ki Siasi Sorat E Hal
تحریک انصاف فیصل آباد میں متحرک!(سید ذکر اللہ حسنی)
Tehreek E Insaaf Faisalabad Main Mutharik
فیصل آباد ن لیگ میں تیسرا دھڑا بننے کا امکان(سید ذکر اللہ حسنی)
Faisalabad Main N League Ka Teesra Dhara Banne Ka Imkaan
الحمدللہ فیصل آباد میں 12 ربیع الاول پر امن رہا(سید ذکر اللہ حسنی)
12 Rabi Ul Awal Fsd Main PurAmaan Guzar Giya
جامعہ فیصل آباد سے طالبات کی صدا(اسرار احمد راجہ)
Jamia Faisalabad Se Talibat Ki Saada
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کے کالمز
-
رابطہ پلوں کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
(ناصرعالم)
-
سوات میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کے لئے وبال جان
(ناصرعالم)
-
پسرور کے قابل فخر سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم کا خصوصی اعزاز
(محمد صہیب فاروق)
-
ایک نہیں بہت سی بلڈنگیں گرنے کو ہیں
(سید عارف مصطفیٰ)
-
سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا؟
(ناصرعالم)
-
ترقیاتی منصوبوں کا رخ ادھر بھی ہونا چاہیے
(فیاض محمود خان)
-
صحت سہولیات کیلئے ترستے عوام۔۔۔؟؟
(ناصرعالم)
-
سوات میں بدترین مہنگائی اور عوام کی دہائی
(ناصرعالم)