Fajar Ka Waqt E Naza
فجر کا وقتِ نزَع
پیر 21 جنوری 2019
(جاری ہے)
ملتان پہنچ کر نانی اماں کے پاس پہنچا، حالت بہت خراب تھی ،انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کرنا پڑا۔ رات کے بارے بجے تھے، نانی اماں سسکیاں لے رہی تھیں۔دل کو دورے پڑنے کے بعد ،اب ان کا دماغ شدید متاثر ہوچکا تھا،اور وہ آخری سانسیں لے رہی تھیں۔رات ایک بج کر تیس منٹ، مجھے وہی وقت یاد آنے لگا، جب میں اس وقت تھوڑی دیر آرام کرلیتا تھا۔مگر آج مجھے آرام نہیں کرنا تھا۔یہ رات میرے لیے بہت اہم تھی۔ مجھے فجر کے وقت نزَع کی حقیقت آج جاننا تھی۔ رات دو بجے سانس صرف ہچکیوں تک محدود ہوچکی تھی، بلڈ پریشر مشینوں نے بتانا بند کردیا تھا، مگر ایک دل تھا جو مکمل نارمل انسان کی طرح دھڑک رہا تھا، میرے انکل نانی اماں کے پاس بیٹھا تلاوت کررہے تھے اور مجھے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے یہ دل یہ تلاوت سن رہا ہے۔ایک ایسا دل ،جسے حال ہی میں رکنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا ہو ،وہ اتنے لاغر اور مردہ جسم میں تن تنہا نارمل کیسے دھڑک سکتا تھا؟ ای سی جی مانیٹر پر جو لکیریں چل رہی تھی وہ تو ایسے تھیں،جیسے ایک زندہ بھاگتے دوڑتے انسان کی ای سی جی کی لکیریں ہوتی ہیں۔یہ سب کیسے ممکن تھا ؟ پوری زندگی جس عورت نے اللہ اللہ کرتے گزاری ،اس کا آخری وقت ایسا ہی تھا۔ مجھے معلوم تھا کہا یہ فجر کے وقت نزَع کی عالم ارواح کی کہانی کا چکر ہے۔ وہ زندہ نہیں ہیں، مگر روح کو اگلے سفر پر نکلنے کے لیے فجر کی آذان کا انتظار ہے۔ میں فجر کی آذان کے انتظار میں نانی اماں کا ہاتھ تھامے بیٹھا رہا۔ میری ڈاکٹری یہی کہہ رہی تھی کہ ابھی اگر دل رکا تو پہلے لکیروں میں تبدیلی آنا شروع ہوگی اور پھر آہستہ آہستہ وہ سیدھی ہوجائیں گی۔ میں نے جو دیکھا ،یہ میرے روح کانپنے کو کافی تھا۔ ادھر فجر کی آذان میری سماعتوں سے ٹکرائی اور ادھر ای سی جی کی لکیروں نے چھلانگ ماری اور ایک دم سیدھا ہوگئیں۔یہ کیا تھا؟ یہ کس طرح ممکن تھا؟ دل رکتا تو کچھ تو میڈیکل سائن ای سی جی پر پہلے نظر آتے ،یہ لکیریوں کا آذان کی آواز سنتے ہی فلیٹ ہوجانا۔ یہ فجر کے وقت نزَع کی اصل حقیقت تھی۔ اس وقت کے بعد سے لحد میں جسد خاکی اتارنے تک ، میں روحوں کے دیس کے سفر میں رہا،جہاں زندگی سے جڑی ہر چیز بے معنی لگنے لگی۔ ہم چند دہائیوں پر مشتمل زندگی کے لیے کتنی تگ و دو کرتے ہیں۔اس زمین پر فرعون بن جاتے ہیں، رشوت لیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، ہر جائز ناجائز طریقے سے دنیاوی عیش و عشرت کا سامان اکٹھا کرتے ہیں۔بڑے بڑے سنٹرل ائیر کندیشنڈ شاپنگ مالز ،ان میں کھلے دنیا بھر کے نامی گرامی برانڈز کے کپڑے ،جوتوں اور پر تعیش کھانوں کی اصل حقیقت ،بس ایک سفید کپڑا، 6-7 فٹ کا ایک گڑھا ،جہاں تازہ ہوا کا کوئی گزر تک نہیں، بس یہی ہے۔ یہی ہے ،اس جسم کی زندگی کا حاصل۔وہ جسم جس کواانسان تراشتا ہے، اس کی ہر لذت پوری کرتا ہے۔ جسم کو متمعین رکھنے کی خاطر،کرپشن کے انبار سجاتا ہے۔ قومی سطح پر ادارے تباہ کر دیتا ہے، جائیدادیں بنانے کی خاطر پوری قوم کے ٹیکسوں سے چلنے والے پراجیکٹس میں لوٹ کھسوٹ کرتا، اقتدار میں آنے کی خاطر ،ہر طرح کا جھوٹ بولتا ہے،جائز ناجائز پیسوں کی تقسیم، حرام ہلال کی تمیز کا فرق ختم کردیتا ہے۔ مری ہوئی مرغیاں ، گدھوں کا گوشت بیچ کر خود گِدھ بن جاتا ہے۔ لاشوں کا سودا کرتا ہے، قبریں بیچتا ہے۔ کالے جادو کے لیے مردے تک نوچ ڈلواتا ہے۔ جسم کی حوس پورا کرتا مردہ جسم، زندہ جسم، حتی کہ انسان جانور تک کی تمیز ختم کردیتا ہے۔ یہ سب وہ زندگی کہ لیے کرتا ہے ،ایک ایسی زندگی جو فجر کے وقتِ نزَع کی محتاج ہے، اور یہ وقت بھی خدا کے پیاروں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ خدا کے پیارے جن کو خدا بہت عزت سے اپنے پاس بلانا چاہتا ہے۔ ورنہ زندگی کی آسائشیں پاتے لوگوں کو نہ تو ایسی آذانیں نصیب ہوتی ہیں اور نہ ہی فجر کے وقتِ نزَع کی لذت نصیب ہوتی ہے۔ ایک بار اقبال ؒ سے کسی نے نماز کی پابندی میں کوتاہی پر وجہ پونچھی تو ان کے اس کلام نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ جس کا طالب فجر کے وقتِ نزَع کا ہر مسافر ہوتا ہے ۔ سیاہ بادلوں کے پردوں میں حالت سکوت میں چھپی حقیقتِ منتظر ۔
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
طربِ آشنائے خروش ہو تو نوائے محرم گوش ہو
وہ سرو ر کیا کہ چھپا ہو ا سکوتِ پردہ ساز میں
جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا ،تجھے کیا ملے گا نماز میں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Urdu Column Fajar Ka Waqt E Naza Column By Dr Affan Qaiser, the column was published on 21 January 2019. Dr Affan Qaiser has written 84 columns on Urdu Point. Read all columns written by Dr Affan Qaiser on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
اسلام آباد کے مزید کالمز :
فجر کا وقتِ نزَع(ڈاکٹر عفان قیصر)
Fajar Ka Waqt E Naza
ڈی چوک اسلام آباد یا التحریر اسکوائر(پروفیسر رفعت مظہر)
D Chowk Islamabad Ya Altehreer Square
اسلام آباد ،راولپنڈی میں ختم بخاری شریف کی تقریبات (عبدالقدوس محمدی)
Rawalpndi Islamabad Main Khatam E Bukhari Sharif Ki Taqrebaat
کیا اسلام آباد التحریر اسکوائر بننے جارہا ہے؟(پروفیسر رفعت مظہر)
Kiya Islamabad AlTehreer Square Banne Ja Raha Hai
آو اسلام آباد چلیں!!!(یونس مجاز)
Aaoo Islamabad Chalain
اسلام آباد میں سیاسی تبدیلی کیلئے سرگوشیاں(مقصود احمد مختار)
IslamAbad Main Siasi SargarmiyaaN
اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اس سرپھری قوم کی خواہش !(یونس مجاز)
IslamAbad Ki Taraffic Police
اسلام آباد میں سازشوں کی سر سراہٹ۔۔۔!!!(یونس مجاز)
Islamabad Main SazishooN Ki SarSarahat
علی احمد کرد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں !!!!(یونس مجاز)
Ali Ahmad Kurd National Press Club Main
اسلام آباد میرا محبوب شہر(شازیہ عندلیب)
Islamabad Mera Sheher
اسلام آباد خودکش دھماکہ سیکورٹی اداروں کی نااہلی ؟(ضمیر آفاقی)
IslamAbad KhudKash Hamla
اعلان اسلام آباد(زبیر خان)
Elaan E Islamabad
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کے کالمز
-
رابطہ پلوں کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
(ناصرعالم)
-
سوات میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کے لئے وبال جان
(ناصرعالم)
-
پسرور کے قابل فخر سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم کا خصوصی اعزاز
(محمد صہیب فاروق)
-
ایک نہیں بہت سی بلڈنگیں گرنے کو ہیں
(سید عارف مصطفیٰ)
-
سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا؟
(ناصرعالم)
-
ترقیاتی منصوبوں کا رخ ادھر بھی ہونا چاہیے
(فیاض محمود خان)
-
صحت سہولیات کیلئے ترستے عوام۔۔۔؟؟
(ناصرعالم)
-
سوات میں بدترین مہنگائی اور عوام کی دہائی
(ناصرعالم)