Thank You Mian Sahab
تھینک یو میاں صاحب!
پیر 5 ستمبر 2016
(جاری ہے)
اقتدار پے پیچھے بھاگنے والے سیاست دانوں کی ایک قسم پاکستان میں بھی پائی جاتی ہے جن کی قیادت آج کل میاں نوازشریف کر رہے ہیں ،ویسے توآج پاکستان میں کوئی بھی ایسا لیڈرموجود نہیں جو اقتدار کی بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہے لیکن میاں صاحب تیسری بار اقتدار میں آ کر بھی سیاست کو نہیں سمجھ سکے۔میرا خیال ہے انہیں ا ب اس ملک پر رحم کرنا چاہئے اور سیاست سے ریٹائر منٹ لے لینی چاہئے ،اٹھارہ کروڑ عوام والے ملک کو چلاناان کے بس کی بات نہیں اور نہ پاکستان کو ایسے بڈھے لیڈروں کی ضرورت ہے۔ میں گزشتہ کافی عرصے سے میاں صاحب کی باڈی لینگوئج کوآبزرو کر رہاہوں اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں میاں صاحب جس طرح اٹھارہ کروڑ والے ملک کو چلانا چاہتے ہیں اس روٹین کے ساتھ اگر وہ اپنے گھر کو بھی چلا لیں تو بڑی بات ہو گی۔آپ میاں صاحب کی میٹنگز دیکھیں اور ان میں میاں صاحب کی باڈی لینگوئج کو آبزرو کریں آپ کو نظر آئے گا میاں صاحب انتہائی بیزار بیٹھے ہیں جیسے کسی نے زبردستی لا کر بٹھا دیا ہو ،چہرے پر سستی اور کاہلی کے اثرات جیسے ابھی بیٹھے بیٹھے سو جائیں گے۔میاں صاحب کی یہ باڈی لینگوئج ظاہر کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر ایک ناکام لیڈر اور تھرڈ کلاس سیاستدان ہیں۔میاں صاحب آپ اس بار تیسری دفعہ اقتدار کی جنت میں داخل ہوئے ہیں ،اب آپ کو اپنی اس روٹین ،اپنی باڈی لینگوئج اور اور اپنے کام کرنے کی ترتیب کو بدلنا ہو گا،آپ اب بھی صبح دس بجے آفس جاتے ہیں اور شام پانچ بجے چھٹی کر لیتے ہیں ،آپ اب بھی ہفتے کے دو دن رائیونڈ گزارتے ہیں ،آپ بیرونی دورے بھی مس نہیں کر تے او ر آپ کسی بھی قومی چھٹی کو بھرپور انجوئے کرتے ہیں ،لیکن میاں صاحب اب آپ کو اپنی یہ سب چیزیں اور اپنی یہ روٹین بدلنی ہوگی ،تیسری دنیا کے ممالک کے حکمرانوں کو چوبیس گھنٹے کا م کرنا پڑتا ہے ،آپ کو صبح آٹھ بجے آفس آ جانا چاہئے اور آپ کو چاہیئے کہ آپ رات 12بجے چھٹی کر کے جائیں ،آپ اپنے بیرونی دورے مختصر کریں ،قومی چھٹی کے دن بھی کام کریں اور اپنی کابینہ کو بھی اس روٹین کا پابند بنائیں ۔میاں صاحب آپ کو اقتدار سنبھالے ہوئے تین سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ کی باڈی لینگوئج ظاہر کرتی ہے کہ آپ ایک ناکام سیاستدان اور ایک ناکام حکمران ثابت ہوئے ہیں ۔اگر اب بھی آپ نے خود کو نہ بدلا ،آپ متحرک نہ ہوئے ،آپ نے کام کے دورانیے کو نہ بڑھایااور آپ کی باڈی لینگوئج ایسی ہی رہی تو پھر آئندہ زندگی کے لئے آپ رفیق تارڑ صاحب سے رابطہ کر لیجئے وہ آپ کو اچھا مشورہ دیں گے ۔
لیڈر اور حکمران وہ ہو تا ہے جو زمانے کا نبض شناس ہو ،جس نے تاریخ پڑھی ہو ،جو قوموں کے عروج و زوال سے واقف ہو ،جو لکھی ہو ئی تقریریں نہیں فی البدیہ بولنے کی استعداد رکھتا ہو ،جس کی زندگی عوام میں گزری ہو ،جومعاشرے کے پسے ہو ئے طبقات کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہو ،جس کا اوڑھنا اور بچھونا عوام کے ساتھ ہو ،جو بلا خوف و خطر عوام میں گھل مل جائے ،جو سال میں ایک بار نہیں ہر لمحہ عوام سے رابطے میں ہو ،جس میں مستقل مزاجی کو ٹ کوٹ کر بھری ہو ،جو بلا کا ذہین اورغضب کا حاضر جواب ہو ،جو عوام اور سوسائٹی کی نفسیات کو گہرا ئی سے جانتا ہو ،جو نہ سنائی دینے والی آوازوں کو بھی سن لے ،جو نہ محسوس کیے جانے والے درد کو بھی محسوس کر لے ،جس کے پاس ہرن جیسا نرم دل اور پہاڑوں سے ٹکرانے جیسا حوصلہ ہو ،جس کی ڈکشنری میں ”ناممکن “جیسا لفظ سرے سے غائب ہو ،جس کا کردار انگلیاں اٹھنے سے پاک ہو اورجو تقدیر اور تدبیر دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عادی ہو ۔میاں صاحب کی سیاست کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہو نے لگا ہے کہ اس ملک کی تقدیر بدلنے میں ابھی کا فی وقت لگے گا ۔کاش میاں نواز شریف سیاست کے گندے تالاب میں مزید ڈبکیاں لگا نے کی بجائے سیاست سے ریٹائر منٹ لے لیں اور اپنی بقیہ زندگی میں پاکستان میں عالمی معیار کی کو ئی یو نیورسٹی قائم کر یں ،انٹر نیشنل معیار کا کو ئی ہسپتال بنائیں اور اپنی بقیہ زندگی ایدھی یا بل گیٹس بن کر غریب عوام کے لیے کو ئی فلا حی منصوبہ شروع کریں تو شاید یہ اٹھارہ کروڑ عوام کے حق میں بہتر ہو گا۔آپ نے اب تک عوام کی جو خدمت کی ہے عوام آپ کے بے حدمشکور ہیں لیکن آئندہ کے لیے آپ سیاست سے ریٹائر منٹ لے لیں یہ آپ کا اس ملک اور اٹھارہ کروڑ عوام پر بہت بڑا احسان ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Urdu Column Thank You Mian Sahab Column By Muhammad Irfan Nadeem, the column was published on 05 September 2016. Muhammad Irfan Nadeem has written 379 columns on Urdu Point. Read all columns written by Muhammad Irfan Nadeem on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
لاہور کے مزید کالمز :
مون سون اور لاہور(شہریار عباسی)
Monsoon Aur Lahore
الیکٹرانک میڈیا تفریح کے نام پر کیا دے رہا ہے؟؟(ملک محمد سلمان)
Electronic Media Tafreeh K Naam Per Kiya De Raha Hai
تھینک یو میاں صاحب!(محمد عرفان ندیم)
Thank You Mian Sahab
تباہی کے دہانے پر کھڑا محکمہ صحت(حافظ ذوہیب طیب)
Tabahi K Dahane Per Khara Mehkama Sehat
بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں(میاں اشفاق انجم)
Baldiyati Election Ki Tiyariyaan
لاہور کی بے ہنگم ٹریفک بمقابلہ طیب حفیظ چیمہ(حافظ ذوہیب طیب)
Lahore Ki Behangum Traffic
لاہور چین دوستی چہ معنی دارد!(ارشاد محمود)
Lahore China Dosti
کراچی والے اور لاہور والے ایک دوسرے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں(حُسین جان)
Karachi Or Lahore Wale Aik Dosre K Bare Main Kiya Sochte Hain
خادم اعلیٰ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی توجہ کیلئے(حافظ ذوہیب طیب)
Khadim E Aala Or Chief Justice Lahore High Court Ki Tawaja K Liye
فسطائی جماعت نے لاہور بند کر دیا(جاہد احمد)
Fustai Jamat Ne Lahore Band Kar Diya
جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ!ان لوگوں کو آپ کی توجہ درکار ہے(حافظ ذوہیب طیب)
Janab Chief Justice Lahore High Court
لاہور پولیس کامسجدمیں عدل و انصاف کی فراہمی کا پروجیکٹ(حافظ ذوہیب طیب)
Lahore Police Ka Masjid Main Adal O Insaaf Ki Farahami Ka Faisla
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کے کالمز
-
رابطہ پلوں کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
(ناصرعالم)
-
سوات میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کے لئے وبال جان
(ناصرعالم)
-
پسرور کے قابل فخر سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم کا خصوصی اعزاز
(محمد صہیب فاروق)
-
ایک نہیں بہت سی بلڈنگیں گرنے کو ہیں
(سید عارف مصطفیٰ)
-
سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا؟
(ناصرعالم)
-
ترقیاتی منصوبوں کا رخ ادھر بھی ہونا چاہیے
(فیاض محمود خان)
-
صحت سہولیات کیلئے ترستے عوام۔۔۔؟؟
(ناصرعالم)
-
سوات میں بدترین مہنگائی اور عوام کی دہائی
(ناصرعالم)