ایبٹ آباد میں دودھ چیکنگ کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندی، 850 لیٹر دودھ تلف

جمعہ 22 نومبر 2019 11:34

ایبٹ آباد میں دودھ چیکنگ کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندی، 850 لیٹر دودھ تلف
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی ٹیم نے دودھ چیکنگ کیلئے سلہڈ کے مقام پر ناکہ بندی کر کے 23 گاڑیوں سے 54 نمونے چیک کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی ٹیم نے ضلع بھر میں سپلائی کئے جانے والے دودھ کو چیک کرنے کیلئے سلہڈ کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کے دوران 23 گاڑیوں سے 54 دودھ کے نمونے چیک کئے گئے۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 850 لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، ملاوٹ شدہ دودھ کی شہر میں کسی کو بھی فروخت نہیں کرنے دیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں