جناح روڈ ایبٹ آباد کے تاجروں کا اجلاس، مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا فیصلہ

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے کرایہ داروں اور جناح روڈ کے تاجروں کا اہم اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ تاجر رہنما حاجی محمد الیاس نے اجلاس کی صدارت کی۔ تاجروں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کی تاجروں کے ساتھ بدتمیزی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہر کے تاجروں سمیت تمام بازاروں کے صدور نے شرکت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ٹی ایم او اور تحصیل ناظم نے اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو ہم مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے جبکہ تحصیل ناظم کے دفتر کے باہر ہڑتالی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

آخر میں تاجروں نے پی ٹی آئی رہنمائوں علی خان جدون، مشتاق احمد غنی اور قلندر لودھی سے مطالبہ کیا کہ تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے کے ظلم سے ہمیں بچاتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں