اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا حویلیاں بازار کا دورہ، کم وزن روٹی کی فروخت پر نانبائیوں کو بھاری جرمانے

منگل 16 جولائی 2019 16:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء)اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرنے حویلیاں میں نانبائیوں کے خلا ف کارروائیوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ایبٹ آبادشعیب خان سواتی اور تصور خان نے حویلیاں بازارمیں اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کردہ روٹی کے وزن چیک کیا۔ فوڈ کنٹرولرنے کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے انہوں نے نانبائیوں کو واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررکردہ وزن سے کم روٹی کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے اور من مانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں