گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء ڈگریوں سے محروم، طلباء ڈگریوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء ڈگریوں سے محروم ہیں۔ اس ضمن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر دو منڈیاں کے بی ایس آئی ٹی کے طلباء نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جولائی 2017ء میں ڈگری پروگرام پورا کر لیا تھا لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کالج انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک سال گذرنے کے باوجود ہمیں ڈگریاں نہیں دی جا رہی ہیں جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ایک کے طلباء کو ڈگریاں مل بھی چکی ہیں۔

(جاری ہے)

کالج اور یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور ایک سال گذرنے کے باوجود ہم لوگ ڈگریوں سے محروم ہیں، ہماری صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبرایک اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی انتظامیہ کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے اور ڈگریوں کیلئے ایک سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے طلباء کو فوری طور پر ڈگریاں جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں