ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی گئی

ہفتہ 18 اگست 2018 11:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے جاری پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک کے زیراہتمام ورکشاپ کے آخری روز ہائیر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے پروفیسر ڈاکٹر اعتبار خان اور ڈاکٹر شام حیدر نے اساتذہ کو تربیتی لیکچرز دیئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تھے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ایوب جدون نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر اعتبار خان نے اپنے لیکچر کے دوران اساتذہ کو بتایا کہ انہیں اپنے لیکچر کے دوران طلبہ کو پور ی کلاس کے دوران ملوث رکھنے کیلئے روایتی طریقہ استعمال کرنے ہوں گے جیسے کلاس کے شروع میں انہیں کل پڑھائے گئے ٹاپس کے بارے میں پوچھیں تاکہ طلبہ ہمیشہ پوری تیاری کے ساتھ کلاس میں آئیں اور گذشتہ روز کے لیکچر کو بھی ذہن نشین کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک طلبہ کو تدریسی عمل میں ملوث نہیں کیا جائے گا اس وقت تک طلبہ کے تعلیمی معیار کو ترقی نہیں مل سکے گی اور وہ صرف رٹہ پر ہی کام کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شام حیدر نے اساتذہ کو بتایا کہ لکھنا ایک فن ہے جس سے طلبہ کو آشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان کے لکھے گئے مضامین و مقالے میں جان نہیں ہو گی اور اس کا مضمون بہترین نہیں ہو گا اور وہ سپروائزر اور پرکھنے والے کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرے گا، اس وقت تک طلبہ کو اس سے خاطر خواہ فوائد نہیں مل سکیں گے، اس کے علاوہ رابطہ کاری کیلئے اختلاقات اور صحیح لفظوں اور زبان کا استعمال سے بھی اساتذہ کو روشناس کرانا ہو گا۔

آخر میں اورٹیشن ویک کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے مہمانوں کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بطور استاد معاشرہ میں پائی جانے والے بگاڑ کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہم خود ہیں، اگر ہمارے ادارے آج ٹھیک نہیں کام کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے تدریسی اداروں میں کوئی خامی ہے جسے دور کرنا ہمار ا اولین فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ جب کلاس میں جائیں تو انہیں اپنے آپ پر پورا یقین ہو اور وہ پوری طرح تربیت یافتہ ہوں، ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ہمیشہ اساتذہ اور طلبہ کی تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی اس طرح کی ورکشاپس کا انعقا کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ایوب جدون اور ان کی ٹیم کو بہترین ورکشاپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں