پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں کا سردیوں کی چھٹیوں کیلئے اکٹھی فیسوں کی وصولی نہ کرنے کا اعلان

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

ْ ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں نے سردیوں کی چھٹیوں کیلئے اکٹھی فیسوں کی وصولی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا غیرمعمولی اجلاس نجی ہوٹل میں زیر صدارت ضلعی صدر خالق داد خان جدون منعقد ہوا۔ جس میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے تمام عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سردار خالق داد نے کہاکہ ہم حکومتی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔ سردیوں کی چھٹیوں کی اکٹھی فیس کوئی بھی تعلیمی ادارہ وصول نہیں کررہا۔ تاہم بعض والدین اپنی مرضی سے اگر ایڈوانس فیس جمع کرواتے ہیں تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ بعد ازاں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں خالقداد خان کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اورایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ایبٹ آباد میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام کام کرنیوالے سکولوں پر بھی لاگو کئے جائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں