پریسبیٹیرین چرچ ایبٹ آباد میں سنڈے سکول منسٹری کے زیر اہتمام کرسمس پروگرام کا انعقاد

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پریسبیٹیرین چرچ ایبٹ آباد میں سنڈے سکول منسٹری کے زیر اہتمام کرسمس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹیشن کمانڈر کینٹ بریگیڈیئر فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ بریگیڈیئر فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے پروگرام میں شرکت کرکے دل کو بے انتہاء خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

کرسمس مسیحیوں کا ایک مذہبی تہوار ہے اور جس طرح مسیحی برادری اس تہوار کو اپنے مذہبی جوش و خروش و احترام کے ساتھ منا رہی ہے وہ قابل دید ہے ۔ پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار ، مذہبی رسومات ادا کرنے میں آزاد ہیں ۔ تمام اقلیتوں کی آزادی کی پاکستان کا آئین بھی پاسداری کرتا ہے ۔ مسیحی قوم کی پاکستان کو بنانے اور اس ملک کا دفاع کرنے میں بھی بے شمار قربانیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

جو پاکستان میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنڈے سکول کے بچوں کے جو ش و خروش کو دیکھ کر مجھے بھی اپنے بچپن کی عید یاد آ گئی ہے یہ بچے جس طرح اپنے کرسمس کی تیاریاں کر رہے ہیں اسی طرح ہم بھی اپنے عید کی تیاریاں کرتے ہیں اور دل میں ایک جذبہ و لولہ ہوتاجس کو ہم اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ہم سب نے ملکر مزید آگے بڑھانا ہے اور ملک کے تمام اندورنی و بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایلڈر ذاکر پال ایڈووکیٹ مینارٹی آفیئرز کے چیئرمین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام مسیحی قوم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا سکتی ہے ۔ ہمیں یہ دیس اپنی جان و مال سے بھی بڑھ کر ہے

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں