ایبٹ آباد یونیورسٹی کی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام تھیلیسیما کی بیماری کیخلاف آگاہی مہم واک کا اہتمام

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

ایبٹ آباد۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام تھیلیسیما کی بیماری کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک واک کا اہتمام کیاگیا ، جس کی قیادت وائس چانسلر کے اکیڈمک ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ ، ڈائریکٹر ٹریننگز پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈائریکٹر سوسائٹیز ڈاکٹر ایوب جدون نے کی۔

اس واک میں طلباء وطالبات اور یونیورسٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،طلباء وطالبات نے اس بیماری کے خلاف شعور آگاہی کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، واک یونیورسٹی کے چمن سے شروع ہو کر اکیڈمک بلاک کے پاس اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بیماری سے بیس ہزار سے زائد بچے خیبرپختونخواہ میںمتاثر ہیں اس بیماری کی بنیادی وجہ خاندان میں شادی کا زیادہ رجحان بھی بتایا جاتا ہے ، اس بیماری سے متاثرہ بچوں کو باقاعدگی کیساتھ خون کی ضرورت ہوتی ہے ، کیونکہ ایسے بچوں کے جسم میں خون بنانے کی صلاحیت نہیں ہوتی ، اس لیئے ان کی زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات کی ضرورت ہوتی ہے ، ان کی زندگی کا دارومدار انہی خون کے عطیات پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ واک کا بنیادی مقصد ان بچوں کیلئے خون کے عطیات دینے کے حوالے سے شعور آگاہی تھا ، تاکہ وہ بچے بھی دوسرے بچوںکی طرح اپنی زندگی گزار سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں