محکمہ تعلیم نے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ہری پور صوبہ میں تیسری اور ہزارہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ روپے انعام حاصل کر لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ تعلیم نے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ہری پور صوبہ بھر میں تیسری اور ہزارہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ روپے انعام کا حقدار ٹھہرا۔ ایبٹ آباد نے 5 ویں اور ضلع تورغر نے 9 ویں پوزیشن حاصل کر لی، مانسہرہ کے حصہ میں 10 ویں پوزیشن آئی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اگست 2018ء سے دسمبر 2018ء تک تمام ڈسٹرکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں ضلع ہری پور نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ضلع ایبٹ آباد کے حصہ میں پانچویں پوزیشن آئی، ضلع تورغر نے 9 ویں اور ضلع مانسہرہ نے دسویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع بٹگرام نے 24 ویں، اپر کوہستان نے 25 ویں پوزیشن حاصل کی۔

محکمہ تعلیم نے بہترین کارکردگی پر ضلع ہری پور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 10 لاکھ جبکہ ایبٹ آباد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 6 لاکھ کے انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں