پرائیویٹ تعلیمی ادارے باجوڑ کے دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں‘حاجی بہادر سید

جمعرات 7 فروری 2019 15:13

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ (ایپسا) کے صدر حاجی بہاد رسید نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے باجوڑ کے دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایپسا کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ (ایپسا) کا ایک اہم اجلاس بہادر سید کے صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں باجوڑ کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی گئی۔ سکولز کا ریکارڈ درست بنانے کیلئے اور نیٹ سیشن کلاس بھی لی گئی ۔ اجلاس میں طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا عزم کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حاجی بہادر سید اور اس کے کابینہ پر مکمل اعتماد کیا گیا۔

اجلاس میں پرائیویٹ سکولو ں کو درپیش مسائل کے حل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ باجوڑ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارگردگی پر بحث کی گئی ، پرائیویٹ تعلیمی ادارے باجوڑ کے دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں