ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں دو امتحانی مراکز کے سپرنٹینڈنٹس کو فارغ کر کے واپس بھیج دیا

پیر 22 اپریل 2019 17:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران مزید دو امتحانی مراکز کے سپرنٹنیڈنٹس کو فارغ کر کے واپس بھیج دیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج نتھیاگلی کے سپرنٹینڈنٹ غالب خان جو ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ ہری پور کے ایس ایس ہیں، نے بورڈ سے غلط بیانی کرتے ہوئے اپنے بچہ کے امتحان دینے کے باوجود اسی ہال میں ڈیوٹی جاری رکھی اور بورڈ کو اس کی اطلاع نہیں دی کہ اس کا بچہ فرسٹ ایئر کا امتحان دے رہا ہے جبکہ ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد کے سپرنٹینڈنٹ محمد فاروق جو گورنمنٹ ڈگری کالج غازی کے لیکچرر ہیں، کو وقت سے پہلے پرچہ کھولنے پر سنٹر سے ہٹا کر واپس کر دیا گیا اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ضیاء فرید کو سپرنٹینڈنٹ کا چارج دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ ہری پور کے ایس ایس غالب خان کو ہمیشہ کیلئے ایبٹ آباد بورڈ کی ہر قسم کی ڈیوٹی سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد نے کہا کہ ڈیوٹی لیٹر پر واضح لکھا ہونے کے باوجود کہ ’’بیٹا بیٹی امتحان دے رہے ہیں تو آپ ڈیوٹی نہیں کر سکتے‘‘ ڈیوٹی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اب بھی اگر کوئی ایسے لوگ جن کے بچے امتحان دے رہے ہیں وہ ڈیوٹی کا خود بتا دیں ورنہ ہم اپنی تحقیقات کے بعد ڈیوٹی سے انہیں ہٹائیں گے اور ان کے ڈیپارٹمنٹ سے بھی سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں