میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ٹاپ تھری پوزیشنوں کے حوالہ سے کیا گیا اعلان خوش آئند ہے، عبدالواحد سراج

بدھ 19 جون 2019 13:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ماہر تعلیم اور ماڈرن ایچ سکول و کالج کے پرنسپل عبدالواحد سراج نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ٹاپ20- پوزیشنوں کو ختم کر کے ٹاپ تھری پوزیشنوں کا اعلان خوش آئند ہے، اس اقدام سے پوزیشنوں کی دوڑ کا رواج ختم ہو گا، طلباء میں ٹاپ تھری میں جگہ بنانے کیلئے مقابلہ کا اصل رجحان پیدا ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے مختلف نجی سکول و کالج کے پرنسپلز نے ایک مشترکہ بیان میں چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد کی نئی پالیسیوں کا خیرمقدم کیا ہے، اس فیصلہ سے جہاں بوٹی مافیا کا سدباب ہو گا وہی طلبہ میں احساس کمٹری کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا جبکہ والدین کا بورڈ پر اعتماد بھی مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ20- کو ختم کرنا امتحانی نظام میں بہتری کیلئے انتہائی موثر اقدام ہیں جن کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہوں گے، پرانی پالیسی کی سب سے بڑی قباحت تعلیمی اداروں کا نمبر گیم میں شامل ہو جانا تھا جس کا اب خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں