کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں طلبہ کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم اور سکالرشپ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

منگل 25 جون 2019 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں طلبہ کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم اور سکالرشپ کے مواقع کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں بین الاقوامی تنظیم یولرن ایجوکیشن آرگنائزیشن کے سی ای او وسیم احمد اور آپریشن منیجر ڈینل آرپینگٹنگ نے انتہائی مفید معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر برطانیہ کی 100 سے زائد یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم اور مختلف طرح کے سکالرشپس کے بارے میں تفصیلات دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آرگنائزیشن ان تمام طلبہ کو مفت ہوائی ٹکٹ فراہم کرتی ہے جو برطانیہ کی کسی نامور یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ اس پراسس سے گذرتے ہیں ان کیلئے آئلٹس ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر تقریباً 400 کے قریب طلبہ نے اس سیشن کو اٹینڈ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ارشد پروز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کامسیٹس علاقہ بھر کے طلبہ کو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں سکالرشپس اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں