ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 12ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس‘ فنانس اینڈ پلاننگ کی سفارشات منظور

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 12ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن نے کی اور سینڈیکیٹ کی ممبران نے شرکت کی۔ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

فنانس اینڈ پلاننگ کی سفارشات کی منظوری دی گئی اور رولز آف بزنس فار سینڈیکیٹ کی بھی منظوری دی گئی اور وائس چانسلر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ہمارا مقصد ایبٹ آباد یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور یونیورسٹی کی مالی حالت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اکیڈیمک سرگرمیوں کو بھی بہتر بنانا ہے ۔ تا کہ یونیورسٹی کا نام دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو اور اس مقصد کیلئے ہم اپنی تمام سرگرمیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں