ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی الحاق کمیٹی کا اجلاس‘ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے معاملات زیربحث

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی الحاق کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور تعلیمی حوالوں سے مختلف اہم نوعیت کی سفارشات مرتب کی گئیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزیدبہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور نوجوان طلباء و طالبات کو دور حاضر سے مطابقت رکھنے والی تعلیم سے آراستہ کرکے ہم قومی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔الحاق کمیٹی کے ممبران جن میں پروفیسر عبد الوہاب ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن(کالجز)،محمد داؤد خان ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن پشاور کے علاوہ رجسٹرار،پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ڈین سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی ڈین لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز،ڈاکٹر فدا عباسی ڈین ہیلتھ سائنسز،لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) محمود خان، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ،جہانزیب خٹک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈیمکس ،ذکریا خالد اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں