ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے بورڈ کی عمارت سے ملحقہ 15 کنال اراضی ایکوائر کر لی

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے اپنی ضروریات کیلئے بورڈ عمارت سے ملحقہ 15 کنال اراضی ایکوائر کر لی، چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد خان نے چیک باقاعدہ طور پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کے حوالہ کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر آفاق اور بورڈ کے اہلکار بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں چیک حوالہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد خان نے اس موقع پر بتایا کہ لینڈ ایکوائر کرنے کا مقصد بورڈ کی بڑھتی ہوئی ضروریات ہیں جس طرح دن بدن کام میں اضافہ ہو رہا ہے اس حساب سے موجودہ بلڈنگ ناکافی ہو رہی ہے اس لئے بورڈ سے ملحقہ جگہ بورڈ کیلئے نہایت ہی مناسب ہے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی تعیناتی کے دوران بورڈ کیلئے ایسے کام کریں تاکہ آنے والے وقت میں بورڈ کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں