طلباء کی بہتر تربیت کیلئے کیڈٹ اکیڈمی کی تعلیم ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے

رجوعیہ جیسے علاقہ میں دی ایم کیڈٹ سکول اینڈ کالج کا آغاز طلباء کیلئے بہترین درسگاہ ثابت ہو گی، کرنل (ر) محمد سعید

پیر 17 فروری 2020 14:50

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) طلباء کی بہتر تربیت کیلئے کیڈٹ اکیڈمی کی تعلیم ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہے، رجوعیہ جیسے علاقہ میں دی ایم کیڈٹ سکول اینڈ کالج کا آغاز طلباء کیلئے بہترین درسگاہ ثابت ہو گی، موجودہ دور میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ جسمانی طور پر مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار کے منیجنگ ڈائریکٹر کرنل (ر) محمد سعید، میجر جنرل (ر) شوکت اقبال، دی ایم سکول آف ایکسی لینس کے ایم ڈی حسن وحید خان اور پرنسپل محمد حنیف ہزاروی نے رجوعیہ گائوں میں عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار سے منسلک دی ایم کیڈٹ سکول اینڈ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، مذہبی، علمی اور عوامی شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دی ایم کیڈٹ سکول اینڈ کالج کے آغاز کو علاقہ کیلئے بہترین درسگاہ قرار دیتے ہوئے ایم ڈی عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار کرنل (ر) محمد سعید نے کہا کہ موجودہ حالات میں طلباء کیلئے تعلیمی صلاحیت کے ساتھ جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہونا ضروری ہے، طلباء کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہی کسی استاد اور ادارہ کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کی بنیاد پر طلباء اپنے لئے بہتر اور تابناک مستقبل کی راہ متعین کر سکتے ہیں۔

کرنل (ر) محمد سعید نے دی ایم کیڈٹ سکول اینڈکالج جو ضلع ایبٹ آباد میں پہلی درسگاہ ہو گی، میں طلباء تعلیم کے ساتھ جسمانی طور پر بھی بہترین تربیت حاصل کر سکیں گے۔ کرنل (ر) محمد سعید نے کہا کہ عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار کے ہر سال سینکڑوں طلباء پاک آرمی میں سلیکٹ ہونے کے ساتھ بیرون ملک سکالر شپ بھی حاصل کرتے ہیں جس میں ادارہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرتا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں