ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آکاشہ کرن نے ٹیچرز کی تنخواہوں ادائیگی بارے سکول مالکان کو سختی سے عمل درآمد کا حکم دیدیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:18

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) لاک ڈائون اور چھٹیوں کے دوران طلباء کی فیس اور ٹیچرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آکاشہ کرن کا سکول مالکان کو سختی سے عمل درآمد کا حکم دیدیا، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II آکاشہ کرن کی پرائیویٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک کے نمائندوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کے مسائل حل، قانون کے مطابق فیس کی وصولی اور ٹیچرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کے تنخواہ بارے سخت احکامات ہونے کے باوجود سکول مالکان آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، اساتذہ کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد سے اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں، کیا ہم اس معاشرہ کا حصہ نہیں جو ہماری نہیں سنی جا رہی۔ کروڑوں روپے کے مالک سکول مالکان صرف تین ماہ کی تنخواہ دینے سے قاصر ہے، سفید پوشی میں وقت گذارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ضلعی حکومت سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ہماری تنخواہ جاری کروائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں