محکمہ تعلیم کے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد محمد شوکت نے چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا

بدھ 23 ستمبر 2020 14:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ تعلیم کے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد محمد شوکت نے چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ موصوف اس سے قبل ضلع بٹگرام، ہنگو اور ضلع خیبر میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد کا شمار خیبر پختونخوا کے بہترین ماہر تعلیم میں ہوتا ہے۔ محمد شوکت نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ان کی پوری کوشش ہو گی کہ حقدار کو اس کا حق ملے اور سرکاری سکولوں کا معیار مزید بلند ہو۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں