ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں دسویں الحاق کمیٹی کا اجلاس

بدھ 22 ستمبر 2021 16:37

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں دسویں الحاق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلرڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی شرکاء میں ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس ڈاکٹر اختر اقبال،رجسٹرار افتخار حسین،ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عبدالطیف،علیم اعوان کنٹرولر امتحانات،محمد آصم شعبہ مینجمنٹ سائنسز نے شرکت کی۔

اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس ڈاکٹر اختر اقبال نے دسویں الحاق کمیٹی کا ایجنڈہ پیش کیا اور اجلاس میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز اور یونیورسٹی کے اکیڈمکس کے معاملات زیر بحث رہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس، کنٹرولر امتحانات اورڈائریکٹر اکیڈمکس کی طرف سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرڈاکٹر طاہر عرفان خان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ ء و طالبات کو دور جدید کے عین مطابق بہترین تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا ہے اور طلبہ میں ریسرچ کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے اور ادارے کی تعمیرو ترقی کے لیے خلوص دل سے کام کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ایبٹ آباد یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں