ایبٹ آباد۔ سکولز کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کروانے پر سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی جاری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:54

ایبٹ آباد۔ سکولز کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کروانے پر سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی جاری
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) این سی اوسی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے سکولز کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کروانے پر سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پرئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے جمعرات کے روز  ویکسی نیشن نہ کروانے والے طلبہ اور سکول سٹاف کی بنا پر سکولز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے  متعلقہ سکولز کو سیل اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 ایبٹ آباد علی شیر نے بھی کورونا ویکسی نیشن، پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف دکانوں مارکیٹس کا معائنہ کیا۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر15 ایف آئی آرز، 2 دکانات سیل اور 9 پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں