ایبٹ آباد یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ کل شروع ہو گی

منگل 28 فروری 2017 14:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ کل بدھ سے شروع ہو گی ۔ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے سائنسدان شرکت کر رہے ہیں۔ مہمان سپیکر یونیورسٹی آف ویانا کے پروفیسر ڈاکٹر سیزر فریچینی ہوں گے۔ ورکشاپ کا موضع ’’میٹریل ماڈلنگ اینڈ سیمولیشن ‘‘ہے۔ ورکشاپ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ورکشاپ کے دوران سپر کمپیوٹر کا پاکستان میں ایک سال مکمل ہونے کی ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے رہا ہے۔ ورکشاپ کے چیف پیٹرن وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد جبکہ پرنسپل آرگنائزر فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شفیق احمد ہیں۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ورکشاپ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر منتظمین ورکشاپ سے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف طلبہ کو بھرپور سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ سائنسدانوں کو اپنے اپنے تجربات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کا بھی موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں