جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ خواتین کو جماعت اسلامی خواتین کا ممبر بنائے گی، مشتاق احمد خان

پیر 21 اگست 2017 16:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ خواتین کو جماعت اسلامی خواتین کا ممبر بنائے گی، خواتین کی ممبر شپ مہم 5 ستمبر سے پورے خیبر پختونخوا میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے ہزارہ ڈویژن کے ذمہ داران جماعت اسلامی و ذمہ داران حلقہ خواتین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسلام سب سے زیادہ حقوق اور تحفظ دیتا ہے، ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین اور نوجوانوں کے کردار کی وجہ سے 2018ء الیکشن میں جماعت اسلامی سنگل لاجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں