بکوٹ میں پرانی عداوت پر نجی بینک ملازم کو قتل

اتوار 24 ستمبر 2017 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بکوٹ میں نجی بینک ملازم کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد نوید ولد حاجی عزیز سکنہ پٹن کلاں ایک نجی بینک میں ملازم تھا جس کی ملزم خورشید ولد فقیر قوم عباسی سکنہ پٹن خورد ملزم کے ساتھ پرانی عداوت تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خورشید نے محمد نوید کو پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور خود کو پولیس کے حوالہ کر دیا جسے ریمانڈ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس ایف آئی آر نمبر 174 جرم 435,334,324 کے تحت تفتیش شروع کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں