سٹی پولیس کا جواء کی محفل پر چھاپہ، پولیس اہلکار اور چار تاجر رہنمائوں کو گرفتاری کے بعد مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد کی سٹی پولیس نے جواء کی محفل میں چھاپہ کے دوران پولیس اہلکار اور چار تاجر رہنمائوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رشوت وصولی کے بعد پیٹی بند اور تاجروں کو چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے رئیس خانہ بازار میں جواء کی محفل میں چھاپے کے دوران پولیس اہلکار یاسر سمیت 4 تاجروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پولیس نے بعد ازاں پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے تاجروں سے 25 ہزار روپے رشوت وصول کی اور بغیر گرفتاری کے واپس چلے گئے۔ اس حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے چھاپے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے رشوت وصولی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں