ناڑی روڈ پر واقع مکان میں آتشزدگی سے گھریلو سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) منڈیاں میں ناڑی روڈ پر واقع مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں گھریلو سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسیکو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ میرپور کی حدود منڈیاں ناڑی روڈ کے قریب وزیرستان کے رہائشی جاوید نامی شخص کے گھر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 کی ٹیم کوآرڈینیٹر 22 سیشن احمد علی کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میرپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں