نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کی کامیابی کیلئے حاجی مہابت اعوان کی قیادت میں ریلی

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کی کامیابی کیلئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مہابت اعوان پوری طرح متحرک دکھائی دیئے۔ حاجی مہابت اعوان کی قیادت میں منڈیاں سے ایبٹ آباد تک بڑی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ہی حاجی مہابت اعوان کی صدارت میں بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک مہابت اعوان نے کہا کہ محمد نواز شریف ہزارہ کے عوام کے محسن ہیں، انھوں نے ہزارہ کو موٹر وے کا تحفہ دیا،عوام آج ان کے جلسے میں بھرپور طریقہ سے شرکت اور ان کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے والہانہ محبت اور گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں