ہزارہ نواز شریف کا دوسرا گھر، عوام ان سے محبت کرتے ہیں، آمنہ سردار

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ ہزارہ محمد نواز شریف کا دوسرا گھر ہے اور یہاں کے عوام ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں، لوگ ان کی ہزارہ کیلئے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو لیگی خواتین کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہزارہ کے عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ یہ خطہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، ہزارہ کے عوام کی محمد نواز شریف سے والہانہ محبت ہے اور ماضی میں ان کی این اے 18- سے فتح اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں