مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی کی بڑے قافلے کے ساتھ ایبٹ آباد کے جلسہ میں شرکت

پیر 20 نومبر 2017 13:04

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی کی بڑے قافلے کے ساتھ ایبٹ آباد کے جلسہ میں شرکت
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ لا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کالج گرائونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جلسہ میں شرکت کیلئے پورے ہزارہ ڈویژن سے سب سے بڑا ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی گلیات سے لیکر آئے۔

(جاری ہے)

قافلہ میں ہزاروں گاڑیاں شامل تھیں۔ بیرسٹر جاوید عباسی قافلے کو لیڈ کرتے ہوئے جب جھگیاں کے قریب پہنچے تو اس وقت قافلے کی آخری گاڑیاں بگنوتر کے مقام سے آرہی تھیں۔ بیرسٹر جاوید عباسی کے ہزاروں گاڑیوں کے قافلے نے محمد نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بیرسٹر جاوید عباسی عوام کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوئے اور پھر عوام کے اندر سے ہی چلتے ہوئے سٹیج تک پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں