پٹن خورد میںگھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، مکان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) گلیات کے علاقہپٹن خورد میںگھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں رہائشی مکان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ 12لاکھ سے زائد کا نقصان ،سفارشی بھرتی ریسکیو 1122 اہلکار اطلاع کے باوجود نہ آئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابوپایا،ذرائع کے مطابق گلیات کے علاقے پٹن خورد میں ہفتے اور اتوار کی رات بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اسحق عباسی کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا آگ سے گھر میں موجود قیمتی سامان ،12 لاکھ سے زائد مالیت کا جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ،مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو ٹیلی فون کیا مگر ریکسیو کی ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں