تحصیل حکومت نے ملی بھگت سے الاٹ ہونے والی ٹی ایم اے دوکانات و کیبنوں کے معاہدے منسوخ کردئیے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) تحصیل حکومت نے اوپن بولی کے بغیر اندرون خانہ ملی بھگت سے الاٹ ہونے والی ٹی ایم اے دوکانات و کیبنوں کے معاہدے منسوخ کردئیے۔لنک روڈ ٹی ایم اے اراضی پر قائم بنگلہ و دکا نا ت کی الا ئٹمنٹ کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری مذکورہ اربو ں روپے کی پراپرٹی ٹی ایم اے نے کو ڑیوں کے بھا ئو لا ٹ کیں دوبارہ اوپن نیلامی کی جا ئے گی۔

سرکاری اراضی ہمارے پاس امانت ہے کسی کو اس میں بندر با نٹ کی اجازت نہیںدیں گے تحصیل نا ظم ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حکومت کا اجلاس گزشتہ روز منعقدہوا۔اجلاسمیں تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریا تحصیل نا ئب نا ظم سردار شجاع احمد ،ممبران کونسل صداقت خان ،احمد نواز خان حنیف عباسی ، ٹی او آئی ،ٹی او ایف اور دیگر سرکاری عملہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ممبران کونسل نے ٹی ایم اے املاک کی بندر بانٹ کے حوالے سے مختلف پرا پرٹیز کی نشاندھی کی جس پر تحصیل نا ظم نے املاک کی انکوائری کا حکم صادر کرتے ہوئے انڈر ہینڈ الا ٹ کی گئی اربوں روپے کی سرکاری املاک کے معاہدے منسوخ کر دئیے تحصیل نا ظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ سرکاری املاک امانتدار ہیں اورکسی کو بھی سرکاری املاک کی بندر با نٹ نہیں کرنے دیں گے انہوں نے ٹی ایم اے کو متعدد املاک کے خلاف انکو ائری شروع کرنے کا جاری کیا جبکہ جنرل بس سٹینڈ کے حوالے تعمیراتی کاموں کا جائزہ اور شہر کے مختلف جگہوں پر بیت الخلاء کے تعمیر کی منظوری بھی دی ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں