اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے،

نبی کریمؐ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

پیر 22 جنوری 2018 15:18

اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے،
حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا بہترین مذہب اور مسلمان قوم دنیا کی بہترین قوم ہے، نبی کریمؐ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مذہبی فرقہ واریت کو بھلا کر یکجا ہونے میں ہی مسلمانوں کی اصل کامیابی ہے۔ وہ مساح جبری میں منعقد ہونے والی سیرت نبوی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارا مذہب اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے اور مسلمان قوم دنیا کی بہترین قوم ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ مذہبی اور مسلکی فرقہ بندی کو بھلا کر اسلامی پرچم تلے جمع ہو جائیں، اسی میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی کامیابی ہے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر انسان دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ٹیلی فون ایکسچینج جبری کی عمارت کا دورہ کیا اور ادارہ سے متعلق اہلیان جبری کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ تقریب سے دیگر مذہبی سکالرز سمیت علماء کرام نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں