گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اگلے ماہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا اور چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اگلے ماہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کی پہلی سینٹ میٹنگ کی صدارت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں متعدد ترقیاتی و تعمیری منصوبہ جات کا افتتاح کریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے دورہ یونیورسٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سینئر پروفیسر و اکیڈمک ایڈوائزر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں